جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 639
639 ۶۸ - مالاگاسی ۶۹۔اشانٹی ۷۰۔پرتگیز کریول -68- Malagasy-2008 69- Asante Twi-2009 70- Purtugues creole-2010 از ماہنامہ تحریک جدید ستمبر ۲۰۰۹ء) تراجم قرآن کریم کے متعلق غیروں کے تاثرات 66 رسالہ ” المنبر نے اپنی ۲ مارچ ۱۹۵۶ء کی اشاعت میں لکھا:۔غیر مسلم ممالک میں قرآنی تراجم اور اسلامی تبلیغ کا کام صرف اس اصول نفع رسانی کی وجہ سے قادیانیت کی بقاء اور وجود کا باعث ہی نہیں ہے۔ایک عبرت انگیز واقعہ ہمارے سامنے وقوع پذیر ہوا۔۱۹۵۴ء میں جب جسٹس منیر انکوائری کورٹ میں علم اور مسائل اسلامی کے دل بہلا رہے تھے اور تمام مسلم جماعتیں قادیانیوں کو غیر مسلم ثابت کرنے کی جدوجہد میں مصروف تھیں۔قادیانی عین انہی دنوں اور بعض دوسری غیر ملکی زبانوں میں ترجمہ قرآن کریم مکمل کر چکے تھے اور انہوں نے انڈونیشیا کے صدرحکومت کے علاوہ گورنر جنرل پاکستان اور جسٹس منیر کی خدمات میں یہ تراجم پیش کئے۔گویا وہ بزبان حال و قال کہہ رہے تھے۔کہ ہم میں وہ غیر مسلمان اور خارج از ملت اسلامیہ جماعت جو اس وقت جبکہ ہمیں آپ لوگ کا فرقرار دینے کے لئے پر تول رہے ہیں۔ہم غیر مسلموں کے سامنے قرآن کریم ان کی مادری زبان میں پیش کر رہے ہیں۔غور فرمائیے کہ ان لوگوں کا تاثر کیا ہوگا اور قادیانیوں کا یہ کام ان کی زندگی اور ترقی میں کس قد رمد و معاون ہے۔“ اس شمارہ میں مزید تحریر کرتے ہیں :۔قادیانیت میں نفع رسانی کے جو جو ہر موجود ہیں۔اولین اہمیت اس جدو جہد کو حاصل ہے۔جو اسلام کے نام پر وہ غیر مسلم ممالک میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔یہ لوگ قرآن مجید کو غیر ملکی زبانوں میں پیش کرتے ہیں۔تثلیث کو باطل ثابت کرتے ہیں۔سید المرسلین کی سیرت طیبہ کو پیش کرتے ہیں۔ان ممالک میں مساجد بناتے ہیں اور جہاں کہیں بھی ممکن ہو اسلام کو امن اور سلامتی کے مذہب کی حیثیت سے پیش کرتے ہیں۔“ المنبر ۲ مارچ ۱۹۵۶ء بحوالہ اشاعت اسلام زمین کے کناروں تک ) جماعت احمدیہ کی یہ مساعی اور اس کے شیریں ثمرات حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی سچائی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔خدا تعالیٰ نے بالکل آغاز میں جو وعدے حضرت بانی سلسلہ کے ساتھ کئے تھے آج خدا کے فضل سے وہ