جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 629
629 ۱۶۔ربوہ کی تمام آبادی (۶۰) ہزار افراد کے خلاف دفعہ PPC298-C کے تحت مقدمہ قائم کیا (بحوالہ ریکارڈ نظارت امور عامه صدرانجمن احمد یہ ربوہ پاکستان ) ظلم کی انتہا اس حد تک ہوگئی ہے کہ تادم تحریر ۲۹۵ مقدمات آنحضرت ﷺ کی محبت اور آپ سے عقیدت کے اظہار کے جرم میں قائم کئے گئے۔انالله وانا اليه راجعون۔یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ جماعت احمدیہ کے افراد نے انتہائی صبر اور تحمل کے ساتھ بے مثال قربانیاں دے کر مخالفین کے تمام عزائم کو ناکام بنادیا۔دشمنی اور عناد کے یہ طوفان اور ظالمانہ قتل وغارت کی سرخ آندھیاں اس آواز کو دبا نہ سکیں۔اور مخالفت کی ہر لہر سے ٹکرا کر جماعت احمد یہ پہلے سے زیادہ قوی تر اور بلند تر آواز ہوکر ابھری۔ایسا کیوں نہ ہوتا جب کہ خود اللہ تعالیٰ نے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ سے وعدہ فرمایا تھا کہ:۔میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا“