جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 621 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 621

621 یرغمال بنائے رکھا اور فائرنگ کرتے رہے۔اطلاع ملنے پر قدرے تاخیر سے پولیس اہلکار، اہلیٹ فورس کے جوان اور بکتر بند گاڑیاں دارالذکر پہنچ گئیں اور پولیس اور حملہ آوروں میں دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔ریسیکو ذرائع کے مطابق گڑھی شاہو میں خودکش دھماکوں اور حملہ آوروں کی فائرنگ سے ۳۴ افراد موقع پر ہی شہید ہو گئے اور دیر سے ہسپتال پہنچنے کی وجہ سے اکثر زخمیوں کا زیادہ خون بہہ گیا اور وہ ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔دارالذکر میں سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ۲ دہشت گردوں نے خود کو اڑا لیا۔ماڈل ٹاؤن سے گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کو ابتدائی تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔دارالذکر میں مکرم و محترم منیر اے شیخ صاحب امیر جماعت احمدیہ لاہور اور مکرم و محترم چوہدری اعجاز نصر اللہ صاحب سمیت ٫۸۶احباب جاں بحق ہوئے اور زخمی ہونے والوں کی تعداد ۱۲۴ سے زائد تھی۔سینکڑوں افراد نے دارالذکر کے تہہ خانے ، باتھ رومز اور مختلف کمروں میں چھپ کر جانیں بچائیں۔پولیس نے تقریباً شام ساڑھے پانچ بجے آپریشن مکمل کر کے کنٹرول سنبھال لیا۔زخمی افراد کو میو ہسپتال ، سروسز ہسپتال اور شہر کے کئی ہسپتالوں میں رکھا گیا۔خدام ان ہسپتالوں میں کثیر تعداد میں پہنچ گئے اور زخمیوں کو خون کا عطیہ دیا۔پولیس کو خود کش حملہ آوروں کے سر مل گئے جبکہ دیگر ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔دارالذکر اور بیت نور کے مین ہال کا نقشہ ان حملوں کے بعد بہت خراب اور جنگ کے بعد ہونے والی تباہی کا منظر پیش کر رہا تھا۔ان حملوں میں دونوں بیوت الذکر میں کل ۸۶ احباب شہید ہوئے اور ایک خاکروب برکت مسیح ہلاک ہوا۔شہدائے لاہور کے اسماء حسب ذیل ہیں۔۲۴۵ مکرم شیخ شمیم احمد صاحب ولد شیخ نعیم احمد صاحب ۲۴۶ مکرم منور احمد قیصر صاحب ولد عبدالرحمن صاحب ۲۴۷ مکرم ظفر اقبال صاحب ولد ظفر صادق صاحب ۲۴۸ مکرم احسان احمد خان صاحب ولد و سیم احمد خان صاحب ۲۴۹ مکرم محمد اکرم ورک صاحب ولد چوہدری اللہ دتہ صاحب لاہور لاہور لاہور لاہور لاہور ۲۵۰۔مکرم عبدالرحمن صاحب ( نو مبائع ) ولد ڈاکٹر محمد اسلم صاحب لاہور ۲۵۱ مکرم محمود احمد صاحب ولد مجید احمد صاحب ۲۵۲ مکرم محمد اشرف بلال صاحب ولد عبداللطیف صاحب لاہور لاہور ۲۵۳۔مکرم عتیق الرحمن وڑائچ صاحب ( ڈرائیور ) ولد محمد شفیع صاحب لاہور ۲۸-۰۵-۲۰۱۰ ۲۸_۰۵_۲۰۱۰ ۲۸_۰۵_۲۰۱۰ ۲۸_۰۵_۲۰۱۰ ۲۸_۰۵_۲۰۱۰ ۲۸_۰۵_۲۰۱۰ ۲۸_۰۵_۲۰۱۰ ۲۸_۰۵_۲۰۱۰ ۲۸_۰۵_۲۰۱۰