جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 593
593 بیٹی خاں کے دور میں انہیں صدر پاکستان کا اقتصادی مشیر مقرر کیا گیا۔یہ عہدہ مرکزی وزیر کے برابر تھا۔اور یوں جناب ایم۔ایم۔احمد کی ذمہ داریوں اور مصروفیات میں گوناں گوں اضافہ ہو گیا۔۱۹۷۱ء میں جب مشرقی پاکستان کے حالات بہت خراب ہونے لگے تو ملکی معیشت کو سنبھالنا ایک کوہ گراں تھا۔لیکن ایم۔ایم۔احمد نے اپنے تجربے، لیاقت اور فراست کو کام میں لاتے ہوئے پنجسالہ منصوبے پر عمل درآمد جاری رکھا۔اس بحران کے دوران وہ وحشت ناک وقت بھی آیا جب مشرقی پاکستان میں مکتی باہنی کے ظالم دشمنان وطن نے ہندو غداروں اور ہندوستانی ایجنٹوں اور جاسوسوں کے ساتھ مل کر پاکستانی معیشت کو پوری طرح تباہ کرنے کا مکروہ منصو بہ بنایا اور مشرقی پاکستان کے بینکوں سے لکھوکھا روپے کے بڑے کرنسی نوٹ لوٹ لئے۔مقصد یہ تھا کہ یہ ان گنت روپیہ بیرون ملک و ہند و افغانستان منتقل کر کے دوبارہ پاکستان میں داخل کیا جائے اور اونے پونے اشیائے صرف کو خرید کر ملکی معیشت کو تباہ اور نظام زندگی کو ملفوج کر دیا جائے۔صدر کے اقتصادی مشیر اور ماہر مالیات جناب ایم۔ایم۔احمد نے سٹیٹ بینک کے گورنر اور دوسرے زمانے کے ساتھ مل کر دشمنان وطن کے اس فتنے کو ناکام و نامراد بنانے کی منصوبہ بندی کی۔اور حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق ۱۸ جون ۱۹۷۱ء کو پانچ سو روپے اور ایک نوا ر و پے والے کرنسی نوٹوں کو منسوخ کر دیا گیا۔ملک کی معیشت اور روزمرہ زندگی کے نظام کیلئے یہ ایک انتہائی ضروری اور بروقت دانشمندانہ اقدام تھا۔قومی اخبارات نے اس فیصلہ کی بہت تعریف کی۔اور ۹ر جون کے اخبارات اس شہ سرخی کے ساتھ منظر عام پر آئے:۔پانچ سو اور ایک سوروپے والے کرنسی نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کر دی گئی۔“ روز نامہ پاکستان ٹائمنز لا ہور نے اپنی 9ر جون کی اشاعت میں کرنسی کی تنسیخ کے زیر عنوان اداریے میں لکھا:۔و گزشته ماه صدرمملکت کے اس انکشاف کے بعد کہ تقریباً ساٹھ کروڑ روپے یا اس سے بھی زائد مشرقی پاکستان کے بینکوں سے لوٹ لئے گئے ہیں اس کے علاوہ کوئی چارہ نہ تھا کہ بڑی کرنسی کے نوٹوں کو منسوخ کر دیا جائے۔کہ یہ اقدام معیشت کی خاطر لازم تھا۔اس بات کو بآسانی سمجھا جا سکتا ہے۔“ وو روزنامہ نوائے وقت (۱۴ جون ۱۹۷۱ء) کے صفحہ اول کی سرخی یوں تھی:۔بڑے کرنسی نوٹوں کی منسوخی نے سمگلنگ ختم کرنے کا بہترین موقع پیدا کر دیا ”افغانستان کے سکھ اور ہند وسمگلروں کا کاروبار تباہ ہو گیا۔“ نوائے وقت مورخہ ۲۵ / جون ۱۹۷۱ء کے صفحہ اول پر یہ رپورٹ شائع ہوئی:۔لاہور۔۲۴ / جون (چیف رپورٹر ) پاکستان کرنسی کے بڑے نوٹوں کی منسوخی سے حکومت بھارت کو کم