جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 583
583 چھوڑ کر بھاگ جائے۔“ (ص۴) السید امین الحسینی مفتی اعظم فلسطین نے آپ کے نام مکتوب میں تحریر فرمایا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم آپ کی بیش بہا اسلامی خدمات کیلئے نہ دل سے ممنون ہیں۔(ہفت روزہ لاہور ۱۹ براگست ۱۹۷۹ء) شاہ فیصل نے ۵ رمئی ۱۹۴۸ء کو سعودی مملکت کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے چوہدری صاحب کو مکتوب لکھا کہ جب سے مسئلہ فلسطین اقوام متحدہ میں پیش ہوا ہے آپ نے جس تندہی اور خلوص سے اعلیٰ تعاون اور عالی ظرفی کا مظاہرہ فرمایا میں اس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔آپ کی اعلیٰ اقدار نے نہ صرف عربوں کے دلوں میں بلکہ اقصائے عالم کے تمام راستباز لوگوں کے دلوں میں خواہش پیدا کر دی ہے کہ وہ آپ کی مساعی جمیلہ کی دل سے قدر کریں۔“ ہفت روزہ لاہور‘ ۱۹ / اگست ۱۹۷۹ء) السید عاصم الگیلانی سجادہ نشین درگاہ غوث اعظم السید عبدالقادر الگیلانی (بغداد) نے ۵/ جولائی ۱۹۴۸ء کو حضرت چودھری محمد مظفر اللہ خان صاحب کے نام مکتوب لکھا کہ :۔آج مجھے یہ موقع بھی ملا کہ میں اپنے اور خاندان غوث الاعظم قدس ستر ہا کی طرف سے آپ کے اس جہاد عظیم کا تہ دل سے شکریہ ادا کروں جو محض اسلامی جذبے کے ماتحت۔مجلس ام متحدہ کے سامنے ارض مقدس فلسطین کی حمایت میں آپ سے ظہور پذیر ہوا۔(بحوالہ ' لاہور ۱۴اراگست ۱۹۷۶ء ص ۴) سعودی عرب کے وفد کے سینئر رکن فلسطینی عرب مسٹرغونی دیجانی نے لکھا:۔”آپ ہمارے لئے اللہ تعالیٰ کی نعمت بن کر آئے ہیں۔جناب عالی! میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں آپ کے احسانات کا شکریہ ادا کرنے کے لئے دلی جذبات کا اظہار کر سکوں۔“ مصر کے ممتاز سیاسی لیڈ رالسید مصطفے مومن نے ایسوسی ائیڈ پریس آف پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے ( جو پاکستان کے مختلف اخبارات میں ۲۴۔۲۵ مئی ۱۹۵۱ء کو شائع ہوا ) کہا:۔چوہدری محمد ظفر اللہ خان عالم اسلام میں ایک قابل رشک مقام رکھتے ہیں۔انہیں مشرق وسطی میں بالخصوص مصر اور دوسرے ممالک میں ) بجاطور پر ایک عظیم ترین سیاستدان تسلیم کیا جاتا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ میں تیونس ، مراکش، ایران اور مصر کی پُرزور حمایت کر کے اسلام کی ایسی خدمت کی ہے جو دوسرا کوئی لیڈر (بحوالہ لا ہور ا ا ر اکتوبر ۱۹۷۶ ء ص ۴) نہیں کر سکے گا۔“ مصری سینیٹر جال حسینی نے ۲۴ جون ۱۹۵۲ء کے برقیہ میں کہا:۔میں آپ کو مسلم ممالک کی خدمت کے لئے انتھک کوششوں کے سلسلہ میں دلی قدر دانی کا یقین دلاتا ہوں۔عرب عوام کو آپ کے اسلام کے لئے جہاد کا کما حقہ علم ہے۔(بحوالہ لاہور ۱۸ اکتوبر ۱۹۷۶ء ص ۴)