جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 566
566 زبان میں بڑی تاثیر تھی۔اس زمانہ میں حافظ صاحب نے بڑا کام کیا ہے۔حضرت مولانا راجیکی صاحب کا تقر ر خلیفہ اول کے حکم سے احمد یہ بلڈنگز لا ہور میں ہوا۔جہاں آپ نے سلسلہ کی دھاک بٹا دی۔علاوہ ازیں خلافت اولیٰ کے عہد میں آپ نے ملک کے طول و عرض میں بے شمار تقریریں کیں۔بڑے بڑے معرکۃ الاراء مباحثے کئے اور متعدد جماعتیں قائم کیں جن کا کسی قدر تذکرہ اپنے (بحوالہ تاریخ احمدیت جلد ۳ ص ۲۱۶، ۲۱۷) اپنے مقامات پر آئے گا۔ا۔حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال مبلغ انگلستان حضرت چوہدری صاحب مرحوم سلسلہ عالیہ احمدیہ کے نامور بزرگوں میں سے تھے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو نصف صدی تک دین اسلام اور سلسلہ احمدیہ کی ایسی شاندار اور نمایاں خدمات بجالانے کی توفیق عطا فرمائی کہ جن پر آنے والی نسلیں فخر کرتی چلی جائیں گی اور اس طرح آپ کا نام تاریخ احمدیت میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔آپ ۱۸۸۷ء میں اپنے آبائی وطن جوڑا کلاں ضلع قصور میں پیدا ہوئے تھے۔ابتدائی تعلیم کے بعد آپ اپنے والد حضرت چوہدری نظام الدین صاحب رضی اللہ عنہ کی معیت میں قادیان تشریف لائے اور سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دست مبارک پر بیعت کا شرف حاصل کیا۔۱۹۰۰ء میں جبکہ آپ پانچویں جماعت میں پڑھتے تھے آپ کے والد صاحب محترم نے آپ کو تعلیم کیلئے قادیان بھیج دیا۔چنانچہ اس کے بعد دسویں جماعت تک آپ نے وہیں تعلیم پائی۔بعد ازاں آپ نے گورنمنٹ کالج لاہور سے بی۔اے اور پھر علی گڑھ سے ایم۔اے کی ڈگری لی۔ابھی آپ ایف۔اے میں تعلیم پارہے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ۱۹۰۷ء کے آخر میں فرمایا کہ اب سلسلہ کا کام بڑھ رہا ہے اس بات کی ضرورت ہے کہ بعض نو جوان دور و نزدیک تبلیغ کا کام کرنے کے واسطے اپنی زندگیاں وقف کریں۔چنانچہ اس وقت جن خوش نصیب نو جوانوں کو حضور علیہ السلام کے اس ارشاد پر لبیک کہنے کی توفیق ملی ان میں حضرت چودھری صاحب مرحوم بھی شامل تھے۔جب آپ کی درخواست حضور کی خدمت میں پیش ہوئی تو اس پر حضوڑ نے اپنے قلم سے منظور کا لفظ رقم فرما کر آپ کا وقف قبول فرمایا۔چنانچہ ایم۔اے پاس کرنے کے بعد جب آپ قادیان آئے اور ۱۹۱۳ء میں انگلستان میں احمدیہ مشن قائم ہوا جو بیرونی ممالک میں جماعت احمدیہ کا پہلا با قاعدہ مشن تھا۔تو سلسلہ عالیہ احمدیہ کے پہلے مبلغ کے طور پور وہاں جانے اور مشن قائم کرنے کا خصوصی اعزاز آپ ہی کے حصے میں آیا۔آپ جون ۱۹۱۳ء سے اپریل ۱۹۱۶ ء تک وہاں نہایت کامیابی کے ساتھ فریضہ تبلیغ ادا کرنے کے بعد واپس تشریف لے آئے اس کے بعد