جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 555 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 555

555 احمد یہ مسجد کہا بیر کی بنیا درکھی۔فروری ۱۹۳۶ء میں آپ کو انگلستان بھجوایا گیا۔جہاں آپ درد صاحب کی واپسی پر ۹ رنومبر ۱۹۳۸ء کو امام مسجد فضل لندن مقرر ہوئے۔جنگ عظیم ثانی کے دوران لندن میں شدید بمباری اور نامساعد حالات میں جب کہ مشن کے قریب بھی بم گر رہے تھے، آپ پیغام حق پہنچاتے رہے۔آپ نے دنیا کی نامور ہستیوں تک پیغام احمدیت پہنچایا۔چنانچہ بشپ آف گلاسٹر۔شاہ جارج ششم اور کنگ پیٹر آف یوگوسلاویہ کو تبلیغ کی۔قیام لنڈن کے دوران آپ کی نگرانی میں دنیا کی سات بڑی زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم ہوئے آپ جب لندن تشریف لے گئے تو اپنے پیچھے نو بیاہتا دلہن کو چھوڑ گئے اور دس سال سے زائد عرصہ باہر رہ کر قربانی کا ایک بلند معیار قائم کیا۔آپ میں اللہ تعالیٰ نے مناظرہ کا عظیم ملکہ ودیعت فرمایا تھا۔ہندوستان میں قیام کے دوران آپ نے متعدد مناظرے غیر احمد یوں عیسائیوں اور آریوں سے کئے۔قیام دمشق کے دوران آپ نے پادری الفریڈ نیلسن سے جو وہاں کے تمام مشنوں کے انچارج تھے ” کیا مسیح ناصری صلیب پر فوت ہوئے تھے“ کے موضوع پر کامیاب مناظرہ کیا جس کے نتیجہ میں محرک مناظر مکرم منیر اکھنی صاحب احمدیت میں داخل ہو گئے قیام لندن کے دوران آپ مسٹر گرین سے ہائیڈ پارک میں ایک سال تک مناظرہ کرتے رہے۔آپ کو اللہ تعالیٰ نے قوت استدلال سے بھی نمایاں حصہ عطا فرمایا تھا۔آپ جماعت کے متبحر اور جید عالم تھے۔آپ نے تقاریر اور تحریرات کے ذریعہ جماعت کی تبلیغی اور تربیتی بیش بہا خدمات انجام دیں۔پنجاب میں ۱۹۵۳ء کے فسادات کی تحقیقاتی عدالت کے سامنے پیش کرنے کے لئے دن رات کی محنت شاقہ کے بعد جماعت کا موقف واضح کرنے اور کیس تیار کرنے میں آپ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی علالت کے دوران آپ نے خطبات جمعہ وعیدین پڑھنے اور جماعت کی تربیت کا جو کام کیا وہ آپ کا عظیم کا رنامہ تھا۔اس کے علاوہ آپ نے تین درجن کے قریب کتب بھی تصنیف کیں۔جو آپ کے بعد آپ کی یادگار ہیں۔آپ کی انہی خدمات کی بناء پر حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ کو "خالد" کا خطاب بھی عطا فر مایا۔وذالك فضل الله يوته من يشاء - سلسلہ کا لٹریچر عام کرنے کے لئے جب الشرکۃ الاسلامیہ کا قیام عمل میں لایا گیا۔آپ اس کے پہلے مینجنگ ڈائریکٹر مقرر ہوئے اور تا حیات نہایت محنت اور جانفشانی کے ساتھ یہ کام کرتے رہے چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب و ملفوظات کو سیٹ کی صورت میں شائع کرنا اور پھر ان کے مضامین کے لحاظ سے مفصل انڈیکس تیار کرنا آپ کا عظیم کارنامہ ہے۔آپ کو جماعت کے بعض انتظامی کام کرنے کا بھی موقع ملا۔تعمیر ربوہ کے ابتدائی ایام میں قائم مقام