جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 522
522 کی۔(۶) ایام الصلح کا فارسی ترجمہ (۷) حضرت مسیح موعود جناب مرزا غلام احمد صاحب قادیانی نے کیا اصلاح اور تجدید کی۔ایک لیکچر (۸) سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام (۹) ضمیمہ واقعات صحیحہ (۱۰) اعجاز اسیح اور حضرت مسیح موعود اور پہر مہرعلی شاہ گولڑوی (۱۱) خطبات کریمیہ (۱۲) دعوۃ الی اللہ۔ندوۃ العلماء کی طرف ایک خط (۱۳) خلافت را شده حصه اول (۱۴) خلافت راشدہ حصہ دوم المعروف فرقان۔حضرت اقدس سے تعلق محبت : حضرت اقدس مسیح موعود سے آپ کی محبت کا یہ عالم تھا کہ ایک بار اپنے ایک خطبے میں فرمایا :۔” میری روح امام کے لئے سرشار ہو کر یہ پاک ندیاں بہا رہی ہے اور میں یقیناً جانتا ہوں کہ میں اس وقت خود حضرت اقدس کی زبان ہوں“ حضرت خلفیہ اسیح الثانی فرماتے ہیں: ”مولوی صاحب کا تعلق سلسلہ سے اس قسم کا ہے کہ جماعت اسے بھلا نہیں سکتی۔مسجد مبارک کے پرانے حصہ کی اینٹیں اب بھی ان کی ذمہ دار تقریروں سے گونج رہی ہیں۔حضرت خلیفہ اول کا عشق اور رنگ کا تھا اور مولوی صاحب کا عشق اور رنگ کا۔خطبہ نکاح ۱۲ جون ۱۹۴۵ء) وفات: آپ ذیا بیطس کے باعث بیمار ہوئے جس کی علامت کار بنکل ظاہر ہوئی۔بیماری کے دوران حضرت اقدس کو الہام ہوا کہ :۔وو روشتیر ٹوٹ گئے چنانچہ آپ اار اکتو بر ۱۹۰۵ءکو انتقال فرما گئے اور قادیان میں تدفین ہوئی۔بہشتی مقبرہ کا قیام آپ کی وفات کے بعد ہوا۔جہاں بعد میں آپ کی تدفین ہوئی۔حضرت اقدس نے آپ کی وفات پر ایک طویل فارسی نظم تحریر کی۔جس کے چند اشعار یہ ہیں:۔کے تواں کردن شمار خوبی عبدالکریم آنکه جان داد از شجاعت بر صراط بر صراط مستقیم حامی دیں آنکہ یزداں نام او لیڈر نہاد عارف حق گنجینه دمین اسرار حق قویم صدق ورزید و بصدق کامل و اخلاص خویش مورد رحمت شد اندر درگه رب علیم