جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 379
379 مبلغ کے فرائض وذمہ داریاں ۱۔ایک مبلغ سلسلہ کو اپنی زندگی اسلامی شریعت کے مطابق گزارنی چاہئے۔۲۔ایک مبلغ کا کام تمام جماعت کو تبلیغ کے کام کے لئے تیار کرنا اور تربیت کرنا ہوتا ہے۔اس مقصد کے حصول کے لئے اس کو داعیان الی اللہ کی ایک ٹیم تیار کرنی ہوتی ہے جو اس کے سپر د علاقے کے مختلف حصوں میں اسلام احمدیت کا پیغام پہنچائے۔مبلغ کا کام ہے کہ وہ ان داعیان الی اللہ کو اس رنگ میں تیار کرے کہ وہ بطور داعیان الی اللہ اپنا سارا کام خود کرسکیں۔مبلغ کا مقصد یہ ہونا چاہئے کہ اس کے ریجن کے تمام احمدی داعیان الی اللہ بن جائیں۔مبلغ کے فرائض میں شامل ہوتا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ لوکل سطح پر مبلغین اور معلمین کی تعداد ضرورت کے مطابق ہو۔۴ مبلغ کو اپنا زیادہ سے زیادہ وقت تبلیغ کے بارے میں سوچنے میں گزارنا چاہئے۔۵ مبلغ کو چاہئے کہ وہ نیشنل امیر یا پریذیڈنٹ کو اپنے حلقے کی لٹریچر کی ضروریات سے آگاہ کرے اور اس مقصد کے حصول کے لئے نیشنل امیر صاحب رصدر صاحب کی مدد بھی کرے۔مبلغ کو چاہئے کہ جس ملک میں اس کی تقرری ہو اس کے سماجی تعلیمی ، مذہبی، سیاسی اور اقتصادی حالات سے پوری واقفیت رکھتا ہو۔ے۔مبلغ کو چاہئے کہ وہ جماعتی روایات کی پاسداری کرے۔اسے چاہئے کہ اس امر کا جائزہ لے کہ جماعت میں کوئی ایسی رسم راہ نہ پکڑے جو اسلامی تعلیم جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ، خلفاء اور مرکز کی ہدایت ہے، کے خلاف نہ ہو، اس کے علاوہ مبلغ کو چاہئے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام احباب جماعت خلیفہ اسیح کا خطبہ ضرور سنیں۔مبلغ کو چاہئے کہ وہ احباب جماعت کو نماز کی ادائیگی ، روزہ رکھنے، زکوۃ دینے اور حج کرنے کی تلقین کرے۔ان تمام معاملات میں کمزوری کی صورت میں اس کے تدارک کی کوشش کی جائے۔مبلغ کو چاہئے کہ وہ جماعت میں سے بددیانتی ، جھوٹ ، غلط لین دین اور بری رسم کے خاتمہ کی کوشش کرے۔مبلغ کو چاہئے کہ وہ احباب جماعت کو نیکی اور تقویٰ اپنانے کی تلقین کرے۔اور جماعت کی اخلاقی حالت سے آگاہ رہے اور اس امر کا جائزہ لے کہ جماعت کی مناسب تعلیم وتربیت ہو۔مبلغ کو چاہئے کہ وہ اس امر کو خصوصیت کے ساتھ یقینی بنائے کہ تمام احباب جماعت کو نماز با تر جمہ آتی ہو۔