جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 330 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 330

330 یہ ادارہ پہلے کئی سال تک بیت الصادق محلہ دار العلوم غربی ربوہ میں کام کرتا رہا ہے۔ظاہر ہومیو پیتھک ہاسپٹل اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی تعمیر کے لئے حضرت خلیفہ المسیح الرابع نے دارالرحمت ربوہ میں چھ کنال آٹھ مرلے پر مشتمل قطعہ عنایات فرمایا۔اس پر تعمیر ہونے والی عمارت بیسمنٹ سمیت چار منزلوں پر مشتمل ہوگی۔اس میں دو بڑے ویٹنگ رومز، استقبالیہ، رجسٹریشن سیکشن، ریکارڈ روم اور OPD کے علاوہ کلینیکل لبارٹریز بھی ہوں گی۔نیز چار وارڈز ، ICU ، پرائیویٹ رومز کے علاوہ ریسرچ لیبارٹریز، میوزیم اور جدید ساؤنڈ سسٹم کے ساتھ ایک بڑا کانفرنس ہال ہو گا۔دیگر سہولیات میں لفٹ ، ایئر کنڈیشننگ اور بجلی کے متبادل انتظام کے لئے ہیوی جنریٹر بھی شامل ہیں۔۷ار اپریل کی شام ساڑھے پانچ بجے طاہر ہومیو پیتھک ہسپتال وریسرچ انسٹیٹیوٹ واقع دارالرحمت کا سنگ بنیاد مکرم و محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب ناظر اعلی و امیر مقامی نے اینٹ رکھ کر دعا کے ذریعہ کیا۔خدا کے فضل سے طاہر ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں گزشتہ پانچ سالوں میں اب تک ۲۰ نئی ادویات تیار ہو چکی ہیں جن کی وسیع پیمانے پر پر دونگ اور تجربات جاری ہیں۔ادویات کی بڑے پیمانے پر تیاری کے لئے ایک جدید فارمیسی بھی بنائی جارہی ہے۔نیز ایک ہومیو پیتھک کالج بھی اس نئی عمارت میں قائم کیا جائے گا۔مارچ ۲۰۰۷ ء کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 4 سالوں میں پاکستان بھر اور باقی دنیا سے آنے والی پانچ لاکھا کیاسی ہزار پانچ سوتر بین مریضوں کا بلا و معاوضہ علاج کیا گیا۔ان میں ربوہ اور پاکستان کے دیگر ۱۹۸ شہروں سے آنے والے چار لاکھ چھیالیس ہزار چار سو پچاس اور ۴۰ مختلف ممالک سے آنے والے پانچ ہزار چار سو پچپن مریض شامل ہیں۔مریضوں کو بذریعہ کوریئر سروس ادویات بھجوانے کا بھی کوئی معاوضہ نہیں لیا جاتا۔ناصر فائر اینڈ ریسکیو سروس ربوہ ناصر فائر اینڈ ریسیو سروس کا قیام بھی خدمت کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔اس سروس کا بنیادی مقصد ربوہ اور گردونواح کے مقامات پر آتشزدگی یا دیگر حادثات کے مواقع پر فائر فائٹنگ اور ریسکیو ورک کی خدمات مہیا کرنا ہے۔مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کے تحت مورخہ ۱۹ اگست تاے ستمبر ۲۰۰۰ء کو پہلی فائٹنگ کلاس کا انعقاد ہوا۔نومبر ۲۰۰۰ء میں یہ فائر سروس تنظیمی طور پر فعال ہوئی۔فائر سروس کا ابتدائی دفتر ایوان محمود میں مرکز عطیہ خون کی عمارت کی بیسمنٹ میں قائم کیا گیا جواب الحمدللہ نئی دو منزلہ عمارت میں منتقل ہو گیا ہے۔جس میں استقبالیہ، سٹنگ لاؤنج، سپرنٹنڈنٹ آفس، فائر فائٹرز کے لئے ایک کلاس روم، گیسٹ روم، ریسٹ روم، پیچ فائر ٹرکس