جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 322 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 322

322 ہیں اور دنیا کے مختلف ممالک میں کہ اگر وہ وقت دے سکتے ہیں بلکہ اگر نہیں بھی دے سکتے تو قربانی کے جذبے کے تحت کچھ عرصے کے لئے اپنے آپ کو ظاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ کے لئے پیش کریں۔طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ربوہ میں بڑا اچھا کام کر رہا ہے۔اردگرد کے علاقے میں احمدیوں اور غیر احمدیوں میں اس کی بڑی ساکھ ہے۔بلکہ ایسے ایسے معجزانہ کیسز ان کے ہوتے ہیں کہ ڈاکٹر ز حیران ہوتے ہیں کہ اتنے اچھے رزلٹ تو آ ہی نہیں سکتے۔جب سے یہ شروع ہوا ہے۔یعنی ۱۸ ماہ میں ان کے پاس ۶۵ ہزار مریض آئے اور ے ہزار ۵۰۰ ان کے پروسیجر ز ہوئے ہیں۔انٹر ویشنل پروسیجر ز۱۷۵۰، ۱ ینجیو پلاسٹی ۵۰۰ اور بائی پاس آپریشنز ۱۲۵۔لیکن ڈاکٹروں کی اور پیرا میڈیکل سٹاف کی وہاں بہت کمی ہے گو پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی تو کسی نہ کسی طریقہ سے ٹریننگ دے کے ،شارٹ کورسز کرا کے پوری کر رہے ہیں لیکن ڈاکٹروں کو میں تحریک کرنا چاہتا ہوں کہ مغربی ممالک سے چاہے وہ تین تین مہینے کے لئے جائیں اور پاکستان کے ڈاکٹر کم از کم تین سال سے چھ سال تک کے لئے اپنے آپ کو وقف کریں۔اتنا زیادہ بوجھ ہے کہ جو موجودہ ۱۵،۱۴ ڈاکٹر ز کا سٹاف ہے ان کو بعض دفعہ صبح سے لے کر رات عام حالات میں بھی ۷، ۸ بجے تک کام کرنا پڑتا ہے اور جب پروسیجر ز ہورہے ہوں تو بعض دفعہ ڈاکٹر ز صاحبان جو سپیشلسٹ ہیں وہ رات کے دو، دو بجے تک کام کرتے رہتے ہیں۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ جب سے ربوہ میں یہ ہسپتال شروع کیا گیا ہے یہ اہل ربوہ اور اردگرد کے علاقے کے لئے ہے ایک تو آپ کے پروفیشن میں ترقی ہوگی اور دوسرے خدمت خلق اور خدمات انسانیت جس کے لئے اس پروفیشن کو ایک احمدی ڈاکٹر کو اختیار کرنا چاہئے اس کو بھی آپ پورا کرنے والے بھی ہوں گے۔اس لئے احمدی ڈاکٹر ز ، خاص طور پر کارڈیالوجسٹ ، ہارٹ سرجن اور انستھیز یا والے اپنے آپ کو طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ کے لئے پیش کریں۔(الفضل ۳ را گست ۲۰۰۹ء) اللہ تعالیٰ اس ہسپتال کو حضور انور کی اس خواہش کے مطابق خدمات سرانجام دینے کی توفیق عطا فرمائے اور جملہ خدمت کرنے والوں کو احسن جزا عطا فرمائے۔آمین 66 نورالعین دائرة الخدمة الانسانیہ ربوہ اس ایسوسی ایشن کی بنیاد نومبر ۲۰۰۰ ء میں رکھی گئی۔اس ایسوسی ایشن کا بنیادی مقصد کار نیا ( آنکھ کے بیرونی پردے کی بیماری کا شکار نابینا افراد کو بینائی فراہم کرنا ہے۔کیونکہ ہمارے ارد گرد ایسے بے شمار افراد