جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 320
320 طبی شعبہ جات:۔طبی شعبہ جات کے ذمہ مریضوں کو تمام طبی سہولتوں کی فراہمی ہے۔ہسپتال عملہ میں یورپ کے تربیت یافتہ سپیسٹ شامل ہیں اور تمام عملہ محض خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر اپنے فرائض بجالاتا ہے۔اس شعبہ میں کام کرنے والوں کا ماٹو آمد نہیں بلکہ خدمت اور دعا ہے۔خدا کے فضل سے علاج معالجے کے سلسلہ میں بنیادی طبی ضروریات کافی اچھی کوالٹی میں موجود ہیں۔تا ہم ترقی اور اصلاح کی گنجائش تو ہر وقت ہی رہتی ہے مگر اصل مقصد تو یہ ہے کہ کم سے کم خرچ کر کے بہترین نتائج حاصل ہوں۔کلینیکل لیبارٹری: کسی بھی ہسپتال میں ایک اچھی لیباٹری کا ہونا نہایت ضروری ہے۔ایک اچھی لیبارٹری ہسپتال کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔اگر لیبارٹری بروقت اور درست رزلٹ دے گی تو ڈاکٹر ز کو بیماریوں کی تشخیص کے لئے کافی حد تک ممد و معاون ہوگی۔ایک اچھی لیبارٹری میں نئی اور اعلی قسم کی مشینیں موجود ہوں ان کو چلانے کے لئے اعلیٰ تربیت یافتہ عملہ جوکہ لیبارٹری ٹیکنیشن اور لیبارٹری اسٹنٹ پر مشتمل ہو۔پھر اس لیبارٹری کی عمارت ، صفائی اور باقی ساز وسامان کس قسم کا ہے۔ان تمام پہلوؤں سے فضل عمر ہسپتال کی لیبارٹری کی کارکردگی خدا کے فضل سے تسلی بخش ہے۔اس لیبارٹری میں روزانہ اوسطاً ۲۰۰ کے قریب (Sapmles) ٹسٹ کے لئے آتے ہیں۔اکثر ٹیسٹ کی رپورٹ اگر نمونہ دیا جائے تو دو پہر تک تیار ہو جاتا ہے۔البتہ کلچر ٹیسٹ کے لئے تو کم از کم ۲۴ سے ۴۸ گھنٹے کا وقت لازمی درکار ہوتا ہے۔یہ دیکھنے کے لئے کہ اس لیبارٹری کے دیئے ہوئے ریزلٹ کتنے (Reliable) ہیں۔ان کو شوگر ، یورک ایسڈ اور پروٹین کے مختلف نمونے دیئے گئے اور یہی نمونے لا ہور اور کراچی کی مشہور لیبارٹریوں سے ٹیسٹ کروائے گئے۔ان تمام کے رزلٹ ایک جیسے ہی تھے۔۲۰ فروری ۲۰۰۳، کوفضل عمر ہسپتال میں زبیده بانی ونگ کا افتتاح ہوا جو خواتین کے علاج کے لئے بہت عمدہ اور جدید ترین سہولیات سے مرصع ہے۔