جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 307
307 شناخت نبوت، دعا، قضاء وقدر معجزات، بعث بعد الموت، بهشت و دوزخ ، ضرورت شریعت وغیرہ۔دوسرا انعام :۔اسلامی عبادات اور اسلامی اخلاق کا کوئی پہلو۔تیسرا انعام:۔تاریخ مذاہب، تاریخ انبیاء سابقہ، تاریخ اسلام کسی ملک میں اسلام پھیلنے کی تاریخ، تاریخ احمدیت ، صحابہ یاکسی ممتاز مسلمان کی تاریخ وسیرت وغیرہ۔چوتھا انعام :۔اسلامی اقتصادیات مثلاً بینکنگ اور سود۔نظام بیمہ۔لیبر اور متعلقہ وسائل، تجارتی کمپنیوں کا نظام، انڈسٹری، بین الاقوامی تجارت ، ان مضامین پر اسلامی نقطہ نگاہ سے روشنی ڈالنے کے علاوہ وہ رائج الوقت نظام کے ساتھ موازنہ شامل ہو کسی دنیوی علم کی ترقی کے لئے مسلمانوں کی تحقیق اور ترقی میں ان کا حصہ وغیرہ۔پانچواں انعام :۔کوئی علمی موضوع جو مذکورہ شقوں میں شامل نہ ہو۔ابتداء میں صرف مذہبی نوعیت کے مقالہ جات لکھے جاتے رہے۔مگر وقت کے ساتھ ساتھ سائنسی مضامین بھی شامل کئے گئے۔ہر اس مقالہ نگار کو انعام دیا جاتا ہے۔جس میں مقابلہ نگار نے تحقیقی رنگ میں کاوش کی ہو۔اس انعامی مقابلہ میں اردو کے علاوہ تمام ملکی اور غیر ملکی بین الاقوامی زبانیں شامل کی گئی ہیں۔تاکہ غیر ملکی احمدی بھی اس میں شامل ہو سکیں۔چنانچہ اب تک انعام یافتگان میں تین غیر ملکی مقالے بھی شامل ہیں۔یہ مقالے مغربی جرمنی اور امریکہ سے موصول ہوئے۔اب تک مجموعی طور پر۔۷۶۵۰۰ روپے کی رقم بصورت انعام کامیاب مقالہ نگار حضرات کو دی جا چکی ہے۔۲۰۱۰ ء تک کل ۱۲۵ مقالہ جات موصول ہوئے جن میں سے ۳۶ مقالہ جات کو انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔جن کے اسماء درج ذیل ہیں:۔ا۔حروف و اعداد کے اسرار۔سید سجاد احمد صاحب ربوہ ۲۔ابن مریم۔چوہدری ہادی علی صاحب مربی سلسلہ ۳۔حضرت بانی سلسلہ مسلم ہندوستان اور انگریز۔جمیل احمد بٹ صاحب تنزانیہ ۴۔زندہ خدا کا زندہ نشان۔دین محمد صاحب شاہد مربی سلسلہ ۵۔اسماءالانبیاء۔شیخ عبدالقادر صاحب محقق لاہور ۶۔سمندر اور اس کے عجائبات۔پروفیسر حبیب اللہ خان صاحب ۷۔قرآن کریم اور مستشرقین۔شیخ عبد القادر صاحب محقق لاہور ۸۔راز حقیقت۔گیانی عباداللہ صاحب ۹۔گورونانک جی کا حج کعبہ۔گیانی عباداللہ صاحب