جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 303
303 اور جس شان سے دین حق کا دفاع کر رہا ہے اس سے سعید روحوں کی بھر پور توجہ ہورہی ہے۔ان نشریات میں تلاوت قرآن کریم، ترجمه، تفسیر ، احادیث نبویہ کے تراجم و تشریح، حضرت امام جماعت احمدیہ کے خطبات جمعہ، مجالس سوال و جواب، سیرۃ کے پروگرام، سائنسی پروگرام، زبانیں سکھانے کے پروگرام صحت سے متعلق پروگرام، کھانے پکانے کے بارے میں پروگرام، گیمز کے پروگرام، تفریحی مقامات کی سیر کے پروگرام وغیرہ شامل ہیں۔اور یہ تمام پروگرام عریانی سے پاک اسلامی تعلیمات کے عین مطابق پیش کئے جاتے ہیں۔MTA کے یہ مقدس پروگرام ساری دنیا میں جہاں افراد جماعت کی تربیت کے لئے بے انتہاء مفید ثابت ہور ہے ہیں وہاں دعوت الی اللہ کے لئے بھی غیر معمولی طور پر موثر ثابت ہورہے ہیں۔ایم ٹی اے کے غیر معمولی اثرات خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ایم ٹی اے کے جو غیر معمولی اثرات دنیا میں ظاہر ہورہے ہیں ان کا عتراف جماعت احمدیہ کے شدید مخالفین کو بھی ہے۔چند اعترافات نمونہ کے طور پر پیش ہیں :۔۱۔مولوی شاہ احمد نورانی مرحوم ( چیئر مین سپریم کونسل جمیعت العلماء پاکستان ) یورپ اور امریکہ میں قادیانیت اسلام کے بیڈ روم میں داخل ہوگئی ہے“۔(روزنامہ نوائے وقت ۲ فروری ۲۰۰۸) ۲۔مولوی منظور احمد چنیوٹی: پانچ لاکھ روپے فی گھنٹہ کے حساب سے قادیانی جماعت نے TV چینل لیا ہوا ہے۔۲۴ گھنٹے TV چلتا ہے۔ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں۔ہماری اسلامی حکومتوں کی توجہ بھی اس طرف نہیں ہے۔(ہفت روزہ وجود کراچی جلد۲-۲۲ تا ۲۸ نومبر ۲۰۰۰، شماره ۴۷ صفحه ۳۱)۔جناب عبدالحق صاحب۔بھریا روڈ سندھ : " قادیانی ٹیلی ویژن پاکستان کے گھر گھر میں داخل ہو چکا ہے۔قرآن مجید کی تلاوت اور تفسیر ، درس حدیث ، حمد ونعت اور تمام قوموں کے قادیانیوں خصوصاً عربوں کو بار بار پیش کر کے قادیانی ہماری نوجوان نسل کے ذہن پر بری طرح چھا رہے ہیں۔اس طرح ہمارے بزرگان کرام کی پچھلے سو سال کی مساعی پر پانی پھرتا نظر آ رہا ہے۔لوگ ہم سے پوچھنے لگ گئے ہیں کہ سفید داڑھی اور صلى الله پگڑی والا شخص جو تمام اسلامی عقائد کا اقرار کرتا ہے۔حضرت محمد مصطفی ﷺ کو بار بار اپنا آقا کہتا ہے اور ان کی سیرت کے حسین تذکرے کرتے ہوئے رو پڑتا ہے کافر کیسے ہو سکتا ہے۔مضمون بعنوان علماء اسلام سے گزارش از عبد الحق صاحب الاعتصام ۲۴ جنوری ۱۹۹۷ صفحہ ۱۷-۱۸)