جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 206
206 اور اس بات کی نگرانی کرے کہ ان احکام کی تعمیل کی جاتی ہے۔ناظر اعلیٰ کا یہ بھی فرض ہوتا ہے کہ خلیفہ امسیح کی تحریری یا تقریری ہدایات کے علاوہ جو صدر انجمن احمد یہ یا صدر۔صدر انجمن احمد یہ بیا ناظر اعلیٰ کو خاص طور پر مخاطب کر کے جاری کی جائیں یا جو مجلس مشاورت میں آپ منظور فرما ئیں آپ کے عام خطبات و نقار بر وغیرہ میں جو احکام وارشادات اور ہدایات کارکنان سلسلہ یا نظام سلسلہ کے متعلق ہوں ان کو بھی نوٹ کرتا ہے صیغہ جات متعلقہ کو پہنچائے اور اس بات کی نگرانی کرتا ہے کہ صیغہ جات متعلقہ نے خلیفتہ امیج کی ہدایات کی تعمیل کر دی ہے۔خلیفہ اسیح کی ہدایات وارشادات کا باقاعدہ ریکارڈ دفتر ناظر اعلیٰ میں رکھا جانا ضروری ہوتا ہے اور ان ہدایات میں سے اصولی ہدایات یا جن کو قواعد میں شامل کرنے کا حکم دیا گیا ہو، کو صدر انجمن احمد یہ میں پیش کر کے قواعد کی صورت میں جاری کیا جاتا ہے۔( قاعدہ نمبر ۹۳) ۶۔ناظر اعلیٰ جب چاہے تمام مرکزی دفاتر کا معائنہ کر سکتا ہے اور ہر دفتر کو جملہ ریکارڈ معائنہ کے لئے ناظر اعلی کو پیش کرنا ضروری ہوتا ہے۔( قاعدہ نمبر ۹۴) ے۔ناظر اعلیٰ کے معائنہ کے اس حصہ کی نقل صدر انجمن احمد یہ میں پیش کی جانی ضروری ہوتی ہے جو کسی اہم نقص یا اصلاح کے متعلق ہو یا ایسے اہم امور کے متعلق ہو جن کا صدرانجمن احمدیہ کے نوٹس میں آنا ضروری ہو۔( قاعدہ نمبر ۹۵)۔ناظر اعلیٰ کو یہ حق ہوتا ہے کہ جو اطلاع مناسب سمجھے ناظران صیغہ جات سے جو کسی نظارت کے ماتحت نہیں طلب کرے اور ان کا فرض ہوتا ہے کہ ناظر اعلیٰ کی طرف سے مطالبہ ہونے پر ہر قسم کی مطلوبہ اطلاع اس کے سامنے پیش کر دیں۔( قاعدہ نمبر ۹۶) ۹۔ناظر اعلیٰ کو یہ حق ہوتا ہے کہ جب وہ یہ دیکھے کہ کوئی ناظر یا ایسا افسر صیغہ جو کسی نظارت کے ماتحت نہیں ہے ایسا کام کرنے لگا ہے کہ جو اس کی رائے میں مفاد سلسلہ کے خلاف ہے تو وہ اسے اس کام کے کرنے سے روک دے اور ایسے ناظر یا افسر کا فرض ہوتا ہے کہ وہ ناظر اعلیٰ کے روکنے پر اس کام سے رک جائے۔لیکن اگر ناظر اعلیٰ کے حکم کے متعلق اسے کوئی اعتراض ہو تو اس اعتراض کے پیش کئے جانے پر ناظر اعلیٰ کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ صدر انجمن احمدیہ کے قریب ترین اجلاس میں اس معاملہ کو پیش کرے اور پھر صدر انجمن احمدیہ کے فیصلہ کے مطابق عملدرآمد کیا جاوے۔لیکن جب تک صدرا انجمن احمد یہ فیصلہ نہ کرے ناظر اعلیٰ کا حکم جو کسی کام سے رک جانے سے متعلق ہو، بہر حال واجب التعمیل ہوتا ہے۔سوائے اس کے کہ صدر۔صدرانجمن احمدیہ ناظر اعلیٰ کے حکم کی تعمیل کو صدرانجمن احمدیہ کے فیصلہ تک روک دے۔( قاعدہ نمبر ۹۷) ۱۰۔ناظر اعلی کو حق ہوتا ہے کہ سلسلہ کے مفاد میں جو ہدایات یا احکامات مناسب سمجھے کسی ناظر یا افسر