جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 204 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 204

204 فرض ہوتا ہے کہ وہ بلا تاخیر معاملہ خلیفہ مسیح کی خدمت میں پیش کرے۔قاعدہ نمبر۷۴ ) ے۔ان معاملات کے علاوہ جن میں خلیفہ اسیح کے اپنے دستخط ضروری ہوں (مثلاً ناظران، نائب ناظران اور افسران صیغہ کا تقرر، برطرفی، تبدیلی، تنزلی سزا وغیرہ کے معاملات، موجودہ قواعد کی تبدیلی یانٹے قواعد کا اجراء، بجٹ اور مجلس مشاورت کے فیصلہ جات کی منظوری ، قضائی فیصلہ جات اور دیگر اصلی اور اہم معاملات ) پرائیویٹ سیکرٹری کا معین طور پر خلیفہ امسیح کی طرف منسوب کر کے کسی بات کا لکھنا خلیفتہ المسیح کا ارشاد سمجھا جاتا ہے۔( قاعدہ نمبر ۷۵ )۔جن امور میں ناظران کے لئے ناظر اعلیٰ کی ہدایت یا فیصلہ واجب التعمیل ہے ان میں ناظر اعلیٰ کی ہدایت یا فیصلہ پرائیویٹ سیکرٹری کے لئے واجب التعمیل ہوتا ہے۔( قاعدہ نمبر۶)۔پرائیویٹ سیکرٹری کے رخصت پر جانے کی صورت میں ناظر اعلیٰ خلیفتہ مسیح کی ہدایت کے مطابق قائم مقام پرائیویٹ سیکرٹری مقرر کرتا ہے۔( قاعدہ نمبر۷۷ ) ۱۰۔پرائیویٹ سیکرٹری مجلس مشاورت کا سیکرٹری ہوتا ہے اور مجلس مشاورت کے انعقاد کے جملہ انتظامات اس کی ذمہ داری ہوتی ہے اور اس کا فرض ہوتا ہے کہ جو فیصلہ جات خلیفہ اسیح مجلس مشاورت میں فرمائیں ان کی ایک باقاعدہ اور مصدقہ نقل مشاورت کے بعد دو ہفتہ کے اندر اندر ناظر اعلی کی خدمت میں بھجوائے تاکہ وہ صدرانجمن احمدیہ میں ریکارڈ کروا کے مختلف صیغہ جات سے ان کی تعمیل کروائے نیز پرائیویٹ سیکرٹری کا فرض ہوتا ہے کہ عرصہ دوماہ کے اندر ان کو چھاپ کر شائع کر دیا کرے۔( قاعدہ نمبر ۷۸) ا۔پرائیویٹ سیکرٹری کا فرض ہوتا ہے کہ مجلس مشاورت کے اجلاس کے بعد چار ماہ کے اندر اندر مجلس مشاورت کی رپورٹ کی تدوین واشاعت کا انتظام کرے۔( قاعدہ نمبر ۷۹ ) صدر صدر انجمن احمد به ا۔صدر انجمن احمدیہ کا ایک صدر ہوتا ہے جسے خلیفہ مسیح نامز فر ماتے ہیں اور وہ اس عہدہ پر اس وقت تک قائم رہتا ہے جب تک خلیفہ اسیح اسے عہدہ پر رکھنا پسند فرمائیں۔( قاعدہ نمبر ۸۰) ۲۔صدر صدر انجمن احمدیہ کا فرض ہوتا ہے۔( قاعدہ نمبر ۸) الف: حسب ضرورت صدر انجمن احمدیہ کے اجلاس معمولی، غیر معمولی اور انفارمل منعقد کروائے۔ب :۔اجلاس سے قبل ممبران حاضر ربوہ کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دے۔ج:۔اجلاس کے لئے ایجنڈا کی تیاری کروائے۔