جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 196 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 196

196 قاہرہ کے شدید مخالف احمدیت اخبار الفتح کو بھی لکھنا پڑا کہ:۔میں نے بغور دیکھا تو قادیانیوں کی تحریک حیرت انگیز پائی۔انہوں نے بذریعہ تحریر و تقریر مختلف زبانوں میں اپنی آواز بلند کی ہے۔اور مشرق و مغرب کی مختلف ممالک واقوام میں بصرف زرکثیر اپنے دعوی کو تقویت پہنچائی ہے۔ان لوگوں نے اپنی انجمنیں منظم کر کے زبر دست حملہ کیا ہے اور ایشیاو یورپ، امریکہ اور افریقہ میں ان کے ایسے تبلیغی مراکز قائم ہو گئے ہیں جو علم و عمل کے لحاظ سے تو عیسائیوں کی انجمنوں کے برابر ہیں لیکن تاثیرات و کامیابی میں عیسائی پادریوں کو ان سے کوئی نسبت نہیں۔قادیانی لوگ بہت بڑھ چڑھ کر کامیاب ہیں۔کیونکہ ان کے پاس اسلام کی صداقتیں اور پُر حکمت باتیں ہیں۔جو شخص بھی ان کے حیرت زدہ کارناموں کو دیکھے گا وہ حیران و ششدر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ کس طرح اس چھوٹی سی جماعت نے اتنا بڑا جہاد کیا ہے جسے کروڑوں مسلمان نہیں کر سکے۔صرف وہی ہیں جو اس راہ میں اپنے اموال اور جانیں خرچ کر رہے ہیں۔اگر دوسرے مدعیان اصلاح اس جہاد کے لئے بلائیں یہاں تک کہ ان کی آواز میں بیٹھ جائیں اور لکھتے لکھتے ان کے قلم شکستہ ہو جائیں تب بھی عالم اسلام میں ان کا دسواں حصہ بھی اکٹھا نہ کرسکیں گے۔جتنایہ تھوڑی سی جماعت مال و افراد کے لحاظ سے خرچ کر رہی ہے۔(الفتح ۲ جمادی الثانی ۱۳۵۱ھ ) عہد حفاظت نظام خلافت ۱۹۵۹ء کے سالانہ اجتماع پر حضرت مصلح موعودؓ نے ایک تاریخی عہد لیا جس کے الفاظ یہ ہیں۔اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ۔ہم اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر اس بات کا الله اقرار کرتے ہیں کہ ہم اسلام اور احمدیت کی اشاعت اور محمد رسول اللہ ﷺ کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچانے کے لئے اپنی زندگیوں کے آخری لمحات تک کوشش کرتے چلے جائیں گے اور اس مقدس فرض کی تکمیل کے لئے ہمیشہ اپنی زندگیاں خدا اور اس کے رسول کے لئے وقف رکھیں گے اور ہر بڑی سے بڑی قربانی پیش کر کے قیامت تک اسلام کے جھنڈے کو دنیا کے ہر ملک میں اونچا رکھیں گے۔ہم اس بات کا بھی اقرار کرتے ہیں کہ ہم نظام خلافت کی حفاظت اور اس کے استحکام کے لئے آخر دم تک جدو جہد کرتے رہیں گے اور اپنی اولا د در اولاد کو ہمیشہ خلافت سے وابستہ رہنے اور اس کی برکات سے مستفیض ہونے کی تلقین کرتے رہیں گے۔تا کہ قیامت تک خلافت احمد یہ محفوظ چلی جائے اور قیامت تک سلسلہ احمدیہ کے ذریعہ اسلام کی اشاعت ہوتی رہے اور محمد رسول اللہ ﷺ کا جھنڈا دنیا کے تمام جھنڈوں سے اونچا لہرانے لگے۔اے خدا تو ہمیں اس عہد کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرما۔اَللهُمَّ مِينَ اللَّهُمَّ مِينَ اللَّهُمَّ مِينَ۔