جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 160
160 دور خلافت ثانیہ میں ترقیات کی چند جھلکیاں ۱۲ اپریل ۱۹۱۴ء کو پہلی مجلس شوری کا انعقاد ہوا۔دسمبر ۱۹۱۶ء کو مینارہ اسیح کی تکمیل ہوئی۔اپریل ۱۹۱۴ء میں احمد یہ مشن لندن کا قیام عمل میں آیا۔۱۹۱۵ء میں سیلون اور ماریشس میں احمد یہ مشن کا قیام ہوا۔۱۹۱۶ء میں پہلے پارہ انگریزی ترجمہ کی اشاعت ہوئی۔یکم جنوری ۱۹۱۹ء کو صدرانجمن احمدیہ میں مختلف نظارتوں کا قیام ہوا۔۱۹۲۱۲ء میں امریکہ وافریقہ میں دعوت الی اللہ کا آغاز ہوا۔۱۹۲۲ء میں مجلس مشاورت کا باقاعدہ آغاز ہوا۔۲۵ دسمبر ۱۹۲۲ء میں لجنہ اماءاللہ کا قیام عمل میں آیا۔۱۹۲۳ء مسجد اقصیٰ قادیان کی توسیع عمل میں آئی۔۱۳ جولائی ۱۹۲۴ء کو پہلا سفر یورپ اختیار فرمایا اور ۱۹ اکتوبر کو بیت الفضل لندن کی بنیاد رکھی۔۱۹۲۵ء میں محکمہ قضاء کا اجراء ہوا۔۱۹۲۵ء میں انڈو نیشیا مشن کا قیام عمل میں آیا۔۱۹۲۶ء میں احمدی مستورات کے جلسہ سالانہ اور رسالہ مصباح کا اجراء ہوا۔۲۲ مئی ۱۹۲۶ء کو قصر امامت کی بنیاد رکھی گئی۔۲۰ مئی ۱۹۲۸ء کو جامعہ احمدیہ کا افتتاح ہوا۔۱۹۲۸ء کو نصرت گرلز سکول کا اجراء ہوا۔۱۷ جون ۱۹۲۸ء کو سیرۃ النبی کے جلسوں کا آغاز ہوا۔۲۵ جولائی ۱۹۳۱ء کو آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے صدر منتخب ہوئے۔/اکتوبر ۱۹۳۲ء کو آپ کی تحریک پر پورے ہندوستان میں پہلا یوم دعوت منایا گیا۔۱۹۳۴ء میں تحریک جدید کا اجراء ہوا۔۳۱ جنوری ۱۹۳۸ء کو مجلس خدام الاحمد یہ ومجلس اطفال الاحمدیہ کا قیام ہوا۔فروری ۱۹۳۹ء کو نا صرت الاحمدیہ کا قیام ہوا۔