جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 136
136 حضرت خلیفہ امسیح الرابع کے ارشاد پر انتخاب خلافت کا ادارہ پاکستان سے باہر منتقل کر دینے کی عملی شکل کے بارہ میں مشورہ پیش کرنے کے لئے لاہور میں ایک خصوصی مجلس شوری کا اجلاس بلایا گیا۔یہ جلس شوری اسی مسئلہ پر غور کرنے کے لئے بلائی گئی تھی۔اس مجلس شوری کی رپورٹ حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ کی خدمت میں پیش کی گئی۔اس پر حضور نے بعض اور پہلوؤں پر غور کرنے کے لئے لندن میں ایک مشاورتی کمیٹی تشکیل دی۔اس کمیٹی نے اپنی رپورٹ حضور کی خدمت میں پیش کی۔اس کے بعد پاکستان اور بیرون پاکستان بعض اور صائب الرائے احباب سے مشورہ لیا گیا۔بعض اور تجاویز پر غور کرنے کے لئے حضور نے ناظر صاحب اعلیٰ صدرانجمن کو ہدایت فرمائی کہ ممبران صدر انجمن احمد یہ پاکستان تحریک جدید انجمن احمد یہ پاکستان اور مجلس وقف جدید پاکستان اور بعض امراء اور صائب الرائے احمدیوں پر مشتمل ایک مجلس شوری برائے انتخاب خلافت کا اجلاس منعقد کیا جائے۔چنانچہ یہ اجلاس ۱۰ را کتوبر ۱۹۸۵ء کو پاکستان میں منعقد ہوا۔اور اس مشاورت کی سفارشات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کی خدمت میں بجھوائی گئیں۔متذکرہ بالا طریق پرغور وفکر اور مشوروں اور دعاؤں کے بعد ۱۹۵۷ء کے منظور شدہ قوانین میں مندرجہ ذیل ترامیم منظور کی گئیں۔ممبران مجلس انتخاب خلافت میں وکلا تحر یک جدید کے علاوہ مبران تحریک جدید ، وممبران وقف جدید کو بھی شامل کیا گیا۔۱۹۵۷ء میں یہ قاعدہ بنا تھا کہ حضرت مسیح موعود کے اولین صحابہ یعنی وہ جن کا ذکر حضرت مسیح موعود نے 19ء سے پہلے کی کتب میں فرمایا ہے وہ اگر فوت ہو چکے ہوں تو ان کا بڑا لڑکا اس مجلس کا ممبر ہوگا بشرطیکہ وہ جماعت احمد یہ مبائعین میں شامل ہو۔ان ناموں کا اعلان صدر انجمن احمد یہ کرے گی۔اس قاعدہ میں اب یہ ترمیم کی گئی کہ صدر انجمن احمد یہ ان ناموں کا اعلان حضرت خلیفہ اسیح کی منظوری سے کرے گی۔۱۹۵۷ء میں بننے والے قوانین میں جو مر بیان اور مبلغین شامل کئے گئے تھے اس میں یہ ترمیم کی گئی کہ مبلغین اور مربیان کی اس قدر تعداد جو مجلس انتخاب کی کل تعداد کا پچیس فیصد ہو مجلس انتخاب کے رکن ہوں گے۔اس غرض کے لئے صدر انجم احمد یہ اور تحریک جدید مشتر کہ اجلاس میں مبلغین اور مربیان کی سنیارٹی لسٹ تیار کریں گے اور مذکورہ تعداد میں ایسے سینئر ترین مبلغین کی فہرست حضرت خلیفہ اسیح کی خدمت میں پیش کریں گے۔اس فہرست میں کسی ایسے مربی یا مبلغ کا نام پیش نہیں کیا جائے گا جسے کسی الزام کے تحت فارغ کیا گیا ہو۔یہ اضافہ بھی قواعد میں کیا گیا کہ تمام ملکی امراء بحیثیت امیر جماعت ملک اس مجلس کے رکن ہوں گے۔مقام انتخاب کے متعلق یہ ترمیم کی گئی کہ تا اطلاع ثانی انتخاب خلافت ربوہ کی بجائے اسلام آباد یو۔کے میں ہوگا۔ناظر اعلی صدر انجمن احمد یہ ربوہ اگر انتخاب خلافت کے موقع پر یو کے میں موجود نہ ہوں تو ان کی عدم