جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 97
97 ڈش انٹینا کی ایجاد امام مہدی کے متعلق پرانے صحیفوں میں بیان فرمودہ پیشگوئیوں اور علامات میں سے ایک علامت کا تعلق سیٹلائٹ اور ڈش انٹینا کی ایجاد اور ان کے ذریعہ نشر ہونے والے جماعت احمدیہ کے پروگرام ہیں۔چنانچہ بزرگان امت کی پیشگوئیوں میں یہ ذکر ہے کہ امام مہدی کا ایک منادی ایک مقام سے خطاب کرے گا اور تمام دنیا میں اسے دیکھا اور سنا جائے گا۔حضرت علیؓ نے فرمایا:۔جب امام مہدی آئے گا تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے اہل مشرق و مغرب کو جمع کر دے گا۔“ حضرت شاہ رفیع الدین فرماتے ہیں:۔وو (ينابيع المودة جلد ٣۔۳ ص ۹۰) بیعت کے وقت آسمان سے ان الفاظ میں آواز آئے گی۔هَذَا خَلِيفَةُ اللَّهِ الْمَهْدِى فَاسْتَمِعُو لَهُ وَاَطِيْعُوا کہ یہ اللہ کا خلیفہ مہدی ہے اس کی بات غور سے سنو اور اس کی اطاعت کرو۔اور اس آواز کو اس جگہ کے تمام خاص و عام سنیں گے۔“ حضرت امام باقر کا قول ہے:۔66 ( ترجمه قیامت نامه ص ۱۰) امام مہدی کے نام پر ایک منادی کرنے والا آسمان سے منادی کرے گا اس کی آواز مشرق میں بسنے والوں کو بھی پہنچے گی اور مغرب میں رہنے والوں کو بھی۔یہاں تک کہ ہر سونے والا جاگ اٹھے گا۔“ المهدى الموعود المنتظر عند علماء اہل السنۃ والا مامیه ص ۲۸۴) ข حضرت امام جعفر صادق فرماتے ہیں:۔”ہمارے امام قائم جب مبعوث ہوں گے تو اللہ تعالیٰ ہمارے گروہ کے کانوں کی شنوائی اور آنکھوں کی بینائی کو بڑھا دے گا۔یہاں تک کہ یوں محسوس ہوگا کہ امام قائم اور ان کے درمیان کا فاصلہ ایک برید یعنی ایک سٹیشن کے برابر رہ گیا ہے۔چنانچہ جب وہ ان سے بات کریں گے تو وہ انہیں سنیں گے اور ساتھ دیں گے۔جبکہ وہ امام اپنی جگہ پر ہی ٹھہرا رہے گا۔“ (مهدی موعود ترجمه بحار الانوار جلد ۳ ص ۱۱۱۸