جماعت اسلامی پر تبصرہ

by Other Authors

Page 4 of 48

جماعت اسلامی پر تبصرہ — Page 4

اور در اصل جماعت اسلامی کا مقصود اور مطمح نظر سیار محض سیاست ہے جیسا کہ جماعت کے بانی کا اپنا اعتراف ہے: به یه مدرسی تبلیغ کرنے والے واعظین اور بیشترین کی جماعت نہیں بلکہ خدائی فوجداروں کی جماعت ہے۔لہذا اس پارٹی کے لئے جاعت کے اقتدار پر قبضہ کئے بغیر کوئی چارہ نہیں" (جہانی ہیں ) حقیقت یہ ہے کہ سیاسی ـ ی غلبہ و استیلاء محض ایک وقتی اور ہنگامی چیز ہے۔لیکن اگر محض اسمبلیوں تک پہنچنے کی بات ہوتی تو کوئی بات نہیں تھی۔سر کی جماعت بلکہ ہر شہری کو حق حاصل ہے کہ وہ جمہوری اصولوں کے مطابق زمام اقتدار سنبھالی کہ ملک و قوم کی خدمت سر انجام کی دے مگر یہاں تو جماعت اسلامی کا پر دینی عقیدہ ہے کہ : اگر کوئی حکومت دستور اسلامی کی ایسی صریح خلاف دیواری کرے جس کی کوئی تاویل ممکن نہ ہو۔اور رعایا صالحین کا گروہ منظم ہو۔ان کے پاس طاقت موجود ہو۔اور اہل ملک کی عظیم اکثریت ان کے ساتھ ہو۔یا کم از کم ظن غالب ہو جدد جهد شروع ہوتے ہی ان کا ساتھ دئے تو اس صورت میں بلا شبہ صالحین کی جماعت کو نہ صرف حق حاصل ہے۔بلکہ ان کے اوپر یہ شرعی فرض ہے۔کہ وہ طاقت منظم کر کے ملک کے اندر بزور شمشیر