جماعت اسلامی پر تبصرہ

by Other Authors

Page 40 of 48

جماعت اسلامی پر تبصرہ — Page 40

قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کی رو سے سب کا منہ بند کر دیں گے اور ہر قوم اس چشمہ سے پانی پٹے گی۔اور یہ سلسلہ زور سے بڑھے گا۔اور پھولے گا۔یہاں تک کہ زمین پر محیط ہو جائے گا۔بہت سی روکیں پیدا ہوں گی۔اور ابتدا آئیں گے مگر خدا سب کو درمیان سے اٹھا دے گا۔اد اپنے وعدہ کو پورا کرے گا۔اور خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا۔کہ میں تجھے برکت پر برکت دونگا۔یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھوڑیں گے۔سوائے سلنے والو! ان باتوں کو یاد رکھو۔اور ان پیش خبریوں کو اپنے صند و قول میں بند رکھی۔کہ یہ خدا کا کلام ہے جو ایک دن پورا ہوگا " تجلیات الہیہ سلام) واخر دخولنا ان الحمد لله رب العالمين۔