جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف اور امتیازی عقائد — Page 8
جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف یہ جماعت بڑے عجز اور شکر گزاری کے ساتھ یہ بھی کہتی ہے کہ اس جماعت میں شامل ہونے والے حتی الامکان ) وبالله التوفیق) حقیقی اسلام پر کاربند، قرآن مجید کو بہتر طور پر سمجھنے والے اور اس کے سب حکموں پر عمل پیرا اور ہادی کامل سید نا حضرت خاتم النبیین محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے عاشق اور پیروکار ہیں۔اور یہ جماعت اللہ تعالی سے فضل و کرم سے اس زمانہ میں حقیقی اسلام کی علمبردار اور ساری دنیا میں اس پیغام صداقت کو پھیلانے میں دن رات مصروف ہے۔دعوئی کے یہ سب پہلو عظیم الشان ہیں اور خوشی کی بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے لطف و احسان کی برکت سے یہ سب باتیں درست ہیں اور ان صداقتوں کا دنیا کے ہر علاقہ میں بچشم خود مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔نصرت خداوندی اور خلافت حقہ کا سایہ اس جماعت کے سر پر ہے اور اسی برکت کے طفیل یہ جماعت شدید مخالفت کے باوجود ا کناف عالم میں مسلسل پھیلتی چلی جارہی ہے۔اس کتابچہ میں اسی جماعت احمد یہ عالمگیر کا اور اس کے چند امتیازی عقائد کا مختصر سا تعارف آپ کی خدمت میں پیش کیا جائیگا۔وباللہ التوفیق۔