جلسہ سالانہ — Page 49
49 وہ جلسہ جو سال میں ایک دفعہ ہوتا ہے اسے کہا جاتا ہے۔جماعت احمدیہ کا پہلا ۲۷ دسمبر ۱۸۹۱ء کو قادیان میں منعقد ہوا۔جماعت احمدیہ کی بنیاد ۲۳ مارچ ۱۸۸۹ء کو رکھی گئی تھی۔گویا قیام جماعت کے قریباً دو سال بعد پہلا منعقد ہوا تھا۔اس جلسہ کے انعقاد کی تقریب اس طرح پیدا ہوئی کہ ۱۸۹۱ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک رسالہ آسمانی فیصلہ کے نام سے شائع فرمایا اور اس میں ان علماء کو جو آپ کو کا فرقرار دیتے تھے یہ دعوت دی گئی کہ قرآن مجید میں مومنوں کی جو علامات بیان فرمائی ہیں ان میں میرا مقابلہ کر لیں اسی مقابلہ کو فیصلہ کی حیثیت دینے کے لئے آپ نے تجویز فرمایا تھا کہ لاہور میں ایک انجمن قائم کر دی جائے اور اس انجمن کے ممبر فریقین کی مرضی سے مقرر کر لئے جائیں۔آپ نے اس انجمن کی تشکیل کے لئے مزید مشورہ کی غرض سے احباب جماعت کو ۲۷ دسمبر ۱۸۹۱ء کو قادیان میں آنے کے لئے ارشاد فرمایا۔چنانچہ اس جلسہ میں شمولیت کے لئے ۷۵ احباب حاضر ہوئے۔اور اس روز نماز ظہر کے بعد مسجد اقصیٰ قادیان میں جلسہ شروع ہوا۔حضرت مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی نے رسالہ ” آسمانی فیصلہ پڑھ کر احباب کو سنایا اور اُسی روز بالا تفاق یہ طے پایا کہ سر دست اس رسالہ کو شائع کر دیا جائے اور مخالفین کا عندیہ معلوم کر کے پھر انجمن کے ممبر مقرر ہوں۔اسی کے بعد جلسہ کی کاروائی ختم ہوگئی۔احباب نے حضور سے مصافحہ کیا۔یہ مختصر رو دا داس جلسہ کی ہے جو بعد میں با قاعدہ کی شکل اختیار کر گیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عہد کے دیگر جلسے جماعت احمدیہ کا دوسرا ۲۷، ۲۸ دسمبر ۱۸۹۲ء کو قادیان میں ہوا۔اس میں اللہ