جلسہ سالانہ

by Other Authors

Page 22 of 77

جلسہ سالانہ — Page 22

22 اور اُن کے ہم وغم دُور فرمادے۔اور ان کو ہر یک تکلیف سے مخلصی عنایت کرے اور ان کی مُرادات کی راہیں اُن پر کھول دیوے اور روز آخرت میں اپنے ان بندوں کے ساتھ اُن کو اُٹھاوے جن پر اس کا فضل و رحم ہے اور تا اختتام سفر ان کے بعد ان کا خلیفہ ہو۔اے خدا اے ذوالمجد والعطاء اور رحیم اور مشکل کشا یہ تمام دعائیں قبول کر اور ہمیں ہمارے مخالفوں پر روشن نشانوں کے ساتھ غلبہ عطا فرما کہ ہر یک قوت اور طاقت تجھ ہی کو ہے۔آمین ثم آمین۔والسلام علی من اتبع الهدی الراقم خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپورہ عفی اللہ عنہ ۷ دسمبر ۱۸۹۲ ( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحه ۳۴۰ ۳۴۲) ۱۷ دسمبر ۱۸۹۲ ☆ سال گذشتہ میں بمشورہ اکثر احباب یہ بات قرار پائی تھی کہ ہماری جماعت کے لوگ کم سے کم ایک مرتبہ سال میں بہ نیت استفاده ضروریات دین و مشوره اعلاء کلمہ اسلام و شرع متین اس عاجز سے ملاقات کریں۔اور اس مشورہ کے وقت یہ بھی قرین مصلحت سمجھ کر مقرر کیا گیا تھا کہ ۲۷ دسمبر کو اس غرض سے قادیان میں آنا انسب اور اولی ہے۔کیونکہ یہ تعطیل کے دن ہیں اور ملا زمت پیشہ لوگ ان دنوں میں فرصت اور فراغت رکھتے ہیں۔اور باعث ایام سرمایہ دن سفر کے مناسب حال بھی ہیں۔چنانچہ احباب اور مخلصین نے اس مشورہ پر اتفاق کر کے خوشی ظاہر کی تھی اور کہا تھا