جدید علم کلام کے عالمی اثرات

by Other Authors

Page 119 of 156

جدید علم کلام کے عالمی اثرات — Page 119

119 وہ ایسا پتھر ہے کہ جس پر گرے گا اُس کو پاش پاش کر دے گا۔اور جو اس پر گرے گا وہ خود پاش پاش ہو جائے گا۔پھر آپ کو دب کر ضلع کرنے کی کیوں فکر پڑ گئی ہے آئینہ کمالات اسلام حاشیه صفحه ۲۵۴ تا ۲۵۰ مطبوعه ۶۱۸۹۳) حضرت بانی سلسلہ احمدیہ مسیح موعود و صدمی کی یہ پیش گوئی حرف بحرف پوری ہو رہی ہے۔چنانچہ ایک غیر مسلم فرانسیسی محقق ڈاکٹر موریس بوکلائیے (20) (MAURICE BUCAILLE نے بائبل، قرآن اور سائنس THE BIBLE) کے نام سے ایک کتاب تصنیف کی ہے THE QURAN AND SCIENCE) : جس نے دنیا بھر کو چونکا دیا ہے۔اس تصنیف میں انہوں نے سائنس کی ثابت شدہ صداقتوں کی روشنی میں ثابت کیا ہے کہ جہاں بائبل تضادات، ناممکنات اور تناقضات کا ملغوبہ ہے وہاں قرآنی بیانات سائنس کے جدید انکشافات کے عین مطابق ہیں۔جو اس کے وحی آسمانی ہونے کا قطعی اور یقینی ثبوت ہے۔چنانچہ ڈاکٹر مورہ میں بو کلا ئیے پائیل اور قرآن کا سائنسی انداز میں تقابلی مطالعہ اور موازنہ کرنے کے بعد آخری فصل میں لکھتے ہیں :- General Conclusions The Old Testament represents a vast number of literary works written over a period of roughly nine hundred years۔It forms a highly disparate mosaic whose pieces have, in the course of centuries, been changed by man۔Some parts were added to what already existed, so that today it is sometimes very difficult indeed to identify where they came from originally۔