اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف

by Other Authors

Page 65 of 81

اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف — Page 65

65 نے عیسی کو موت دے کر ان کی روح قبض کر لی پھر ان کا اپنی طرف رفع کیا کیونکہ حضرت عیسی نے خدا کے سامنے یہ بیان دیا کہ وہ اپنی قوم پر اس وقت تک گواہ تھے پھر جب اللہ نے ان کی روح قبض کرلی تو اس کے بعد وہ خود ہی ان پر گواہ تھا کیونکہ مطلق توفی کے لفظ سے صرف موت ہی مراد ہوتی ہے۔تفسیر مجمع البیان کا یہ مقام بھی بدل دیا گیا ہے چنانچہ مکتبہ الحیات بیروت ۱۳۸۰ ھ ۱۹۱۱ء میں شائع ہر نے والے جدید ایڈیشن میں الموت “ سے قبل لکھا ہوا ا لا “ کا لفظ حذف کر دیا گیا ہے اور لان التَّوَفِّي کے الفاظ سے قبل حاشیہ کتاب و هذا ضعیف“ کے الفاظ متن میں داخل کر دیئے گئے ہیں!۔حذف و الحاق کی چیرہ دستیوں سے سارا مضمون ہی بدل گیا ہے کیونکہ اس صورت میں عبارت کا مفہوم یہ بنتا ہے کہ علامہ جہائی کا یہ قول ضعیف ہے وجہ یہ کہ مطلق ” توقفی موت کا فائد ہی نہیں دیتی حالانکہ یہ شیخ حسن طبری المشہدی کے منشاء اور محاورہ عرب دونوں کے بالکل برعکس ہے۔تفسیر الصافی گیارہویں صدی ہجری کے علاوہ امامیہ میں حضرت العارف الحق محمد بن المرتضی ملا احسن الفیض الکاشافی رحمۃ اللہ علیہ کا مقام نہایت بلند ہے۔کتاب "الصافی فی تفسیر القرآن آپ ہی کی معرکہ آراء تالیف ہے اس کتاب میں علامہ موصوف (طاب شراہ) نے آیت خاتم النبین کی تفسیر میں یہ فیصلہ کن حدیث درج فرمائی ہے۔تفسیر مجمع البیان مطبوعہ بیروت ۱۳۸۰ ھ جلدے صفحہ ۲۴۷ ( کتاب کا پہلا ایڈیشن خلافت لائبریری ربوہ میں اور نیا ایڈیشن پنجاب یونیورسٹی لاہور لائبریری میں موجود ہے