اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف — Page 24
24 کیا دیکھتے ہیں کہ شمعون سر پر تاج رکھے اور حلہ زیب تن کئے ہوئے بہشت میں ہنسی خوشی ٹہل رہا ہے پوچھا کیا حالت؟ کہا دیکھ لو پوچھتے کیا ہو مجھے اپنے فضل و کرم سے اس مقام میں جگہ دی اپنا دیدار دکھایا اور جو کچھ فضل وکرم میرے حق میں کیا وہ عبارت میں ادا نہیں کر سکتا۔اب آپ بری الذمہ ہیں۔یہ لو اپنا خط مجھے اس کی ضرورت نہیں۔جب آپ بیدار ہوئے تو وہی خط ہاتھ میں دیکھا۔ترجمه کتاب تذکرۃ الاولیاء صفحہ 31-30) ۴۔منقول ہے کہ ابرہیم ادھم رحمۃ اللہ علیہ چودہ سال راستہ طے کر کے کہے پہنچے آپ نے یہ ٹھانی تھی کہ اور لوگ تو قدموں چل کر پہنچتے ہیں میں آنکھوں کے بل جاؤں گا پس ہر قدم پر آپ دورکعت نماز ادا کرتے کرتے سکے پہنچے تو وہاں پر خانہ کعبہ کو نہ دیکھ کر کہا یہ کیا حادثہ ہے شائد میری بینائی میں خلل آ گیا ہے۔غیب سے آواز آئی کہ تمہاری بینائی میں فرق نہیں بلکہ کعبہ ایک ضعیفہ کے استقبال کے لیے گیا ہے جو ادھر آرہی ہے۔غیرت کے مارے آپ پکار اٹھے کہ وہ کون ہے؟ اتنے میں دیکھا کہ رابعہ بصری ہے عصا ئیکتی ہوئی آرہی ہیں پھر کعبہ بھی اپنے اصلی مقام پر آ گیا۔" 66 ترجمه کتاب تذکرۃ الاولیاء صفحه 57) ۵۔اگر پیغمبر میں معجزہ ہے تو ولی میں کرامت اور پیغمبر خدا کی متابعت کی برکت سے من راد دانقاً من الحرام فقد نال درجة النبوة ، جس نے حرام کی ایک دمڑی اس کے مالک کو واپس کر دی اسے نبوت کا درجہ مل گیا۔اور فرمایا : ل تذكرة الاولیاء فارسی مطبوعہ 1306 ھ صفحہ 23 سے حضرت رابعہ العدومی