اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف — Page 10
10 تحریک احمدیت کے علم کلام کی برتری حقانیت اور فتح مبین کا دستاویزی ثبوت یہ بھی ہے۔کہ غیر احمدی علماء نے سلسلہ احمدیہ کے زبردست دلائل ، منقولی شواہد اور فیصلہ کن حقائق کے مقابل علمی طور پر عبرت ناک شکست کھا جانے کے بعد اپنے ہی مسلمہ بزرگان سلف کی کتابوں میں رد و بدل کرنا شروع کر دیا ہے۔ان کے جدید ایڈیشنوں میں ترمیم کر کے ان کو اپنے معتقدات کے سانچہ میں ڈھالا جا رہا ہے۔بعض کتابوں کے متن میں سے صفحوں کے صفحے خارج کر دیئے گئے ہیں۔اسی طرح بعض تراجم میں سے عہد اول کے بہت سے علمائے ربانی اور صوفیائے عظام کے ایسے واقعات و فرمودات کو نہایت پر اسرار طریق سے نکالا جا رہا ہے جو احمدی مناظر قیام پاکستان سے قبل سالہا سال تک اپنے مباحثوں میں پیش کیا کرتے تھے۔اور جن کا ایک معتد بہ حصہ احمد یہ لڑ پچر میں محفوظ ہے اور سلسلہ احمدیہ کی تبلیغی تاریخ کا ایک دائی حصہ بن چکا ہے۔اسی ضمن میں یہاں تک بے باکی اور دیدہ دلیری کا مظاہرہ کیا گیا ہے کہ خود تراشیدہ اور من گھڑت الفاظ یا فقرات کو بلا تامل