اسلامی جہاد کی حقیقت — Page 1
محمد بسم الله الرحمن الرحيم رَسُولِ الكَر عَيْهِ وَعَلَى عِبَادِكَ المَسيحَ المَو اسلامی جہاد کی حقیقت تقریر جلسه سالانه قادیان ۲۰۰۳ء از محمد حمید کوثر ایڈیشنل ناظر اصلاح وارشاد تعلیم القرآن وقف عارضی ) فَلَا تُطِعِ الْكَفِرِينَ وَجَاهِدُهُمْ بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا ( الفرقان : ۵۳) لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ قَد تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ ( البقرہ:۲۵۷) وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ ٥ ( الانبياء: ١٠٨) حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: اب چھوڑ دو جہاد کا اے دوستو خیال دیں کے لئے حرام ہے اب جنگ اور قتال (روحانی خزائن جلد ۷ ا ص ۷۷ ) دین اسلام ایک مکمل و کامل دین ہے۔انسانی زندگی میں پیش آنے والے تمام حالات و مسائل کا حل اس میں موجود ہے۔یہ ایک ایسا ضابطہ حیات ہے جو زندگی کے ہر میدان میں انسان کی رہنمائی کرتا ہے۔اُسے یہ سکھاتا ہے کہ اُس کی پیدائش کی غرض کیا ہے اُس نے کس کی اور کیسے عبادت کرنی ہے۔اُسے اس دنیا میں زندگی گزارنے کے لئے کون سے اصول وقوانین پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔اسلام اپنے متبعین کو یہ بھی بتا تا ہے کہ امن سے رہنے اور اسے قائم رکھنے کے کیا اصول ہیں۔اور اس سے بھی باخبر کرتا ہے کہ اگر کسی وقت تم پر جنگ مسلط کی جائے تو تمہیں اپنا دفاع کن حالات میں اور کن قوانین کوملحوظ رکھتے ہوئے کرنا ہے۔وہ آیات جوابھی 1