اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 71 of 326

اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل — Page 71

پت جھڑ صرف ایک زرد پتے اور خشک ٹہنی کا نام نہیں ہے۔یہ جاننے کیلئے کہ خزاں کے موسم میں پودوں اور درختوں پر کیا گزرتی ہے ضروری ہے کہ خزاں کے پورے ماحول کو تصور میں لایا جائے اور اس کے مزاج کو سمجھا جائے۔بادل کا ایک ٹکڑا موسم برسات کی آمد کا پتہ نہیں دیا کرتا۔ہر موسم کے اپنے اپنے رنگ ہوتے ہیں۔بہار زندگی کی علامت ہے تو خزاں زندگی سے دوری کا دوسرا نام۔موسم بہار میں صرف درجہ حرارت ہی تبدیل نہیں ہوتا بلکہ ساری فضا ہی بدل جاتی ہے اور باد نسیم کا ایک جھونکا زندگی بخش معلوم ہوتا ہے۔معاشرتی نظام بھی موسموں کی طرح الگ الگ خصوصیات اور اثرات کے حامل ہوتے ہیں۔مادہ پرست معاشرہ کا انجام معاشرتی ماحول کے متعلق اسلام کا نقطہ ء نگاہ بھی یہی ہے۔پہلے ہم ایک ایسے معاشرہ کو لیتے ہیں جو قرآن کریم کی رُو سے غیر اسلامی ہے۔اسکا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اعْلَمُوا أَنَّمَا الْحَيَوةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَلَهُوَ وَزِيْنَةٌ وَ تَفَاخُرٌ بَيْنَكُمْ وَ تَكَاثُرَ فِي الْأَمْوَالِ وَ الْأَوْلَادِ كَمَثَلِ غَيْتِ أَعْجَبَ الْكُفَّارَ نَبَاتُهِ، ثُمَّ يَهِيجُ فَتَرَاهُ مُصْفَرًّا ط لو لیک 28 0 ثُمَّ يَكُونُ حُطَامًا ، وَفِي الآخِرَةِ عَذَابٌ شَدِيدٌ وَمَغْفِرَةٌ مِنَ اللَّهِ وَرِضْوَانٌ۔(سورۃ الحدید آیت ۲۱) وَمَا الْحَيَوةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ ترجمہ۔جان لو کہ دنیا کی زندگی محض کھیل کود اور نفس کی خواہشات کو پورا کرنے کا ایسا ذریعہ ہے جو اعلیٰ مقصد سے غافل کر دے اور سج دھج اور با ہم ایک دوسرے پر فخر کرنا ہے اور اموال اور اولاد میں ایک دوسرے سے بڑھنے کی کوشش کرنا ہے۔( یہ زندگی ) اس بارش کی مثال کی طرح 71