اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل — Page 92
صفات لامحدود ہیں اس لئے الوہیت کی جانب اختیار کیا جانے والا جو سفر بھی ہوگا لا محمد ود ہوگا۔اس راہ میں کامل ہو جانے کا مطلب صرف یہ ہے کہ انسان ایک ادنیٰ حالت سے اعلیٰ حالت کی طرف مسلسل بڑھتا چلا جائے۔اللہ تعالیٰ اپنی ذات اور صفات میں اکمل ترین ہے۔وہ سب سے بڑھ کر انصاف کرنے والا ہے۔سب سے زیادہ مہربان اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔ہر چیز پر اس کی نگاہ ہے اور ہر شے کو وہ جاننے والا ہے۔وہ سب کا خالق سب کا آقا اور جزا سزا کے دن کا مالک ہے۔سب تعریفیں اللہ ہی کیلئے ہیں۔قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی صفات کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے۔هُوَ اللهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلا هُوَ عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ هُوَ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ 0 هوده ޅ و هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِرُ سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُوْنَ هُوَاللَّهُ الْخَالِقُ الْبَارِيُّ و طوس و المصور لَهُ الْأَسْمَاء الْحُسْنَى يُسَبِّحُ لَهُ مَا فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَهُوَ (سورۃ الحشر آیات ۲۳ تا ۲۵) العزيز الحكيم ترجمہ۔وہی اللہ ہے جس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔غیب کا جاننے والا ہے اور حاضر کا بھی۔وہی ہے جو بن مانگے دینے والا، بے انتہا رحم کرنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔وہی اللہ ہے جس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔وہ بادشاہ ہے، پاک ہے، سلام ہے، امن دینے والا ہے، نگہبان ہے، کامل غلبہ والا ہے، ٹوٹے کام بنانے ولا ہے (اور ) کبریائی والا ہے ، پاک ہے اللہ اُس سے جو وہ شرک کرتے ہیں۔وہی اللہ ہے جو پیدا کرنے ولا، پیدائش کا آغاز کرنے والا اور مصور ہے۔تمام خوبصورت نام اسی کے ہیں۔اس کی تسبیح کر رہا ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے۔اور وہ کامل غلبہ والا (اور ) صاحب حکمت۔ہے۔92