احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ

by Other Authors

Page 259 of 338

احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 259

ہیں۔مناقیب لمحمد ہیں جو کہ حضرت خواجہ سلیمان تونسوی کے ملفوظات پر مشتمل ہے، اس کے صفحہ 4 پر خواجہ نور محمد مہاروے کے لئے رضی اللہ عنہ کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں۔مقابیس المجالس حضرت خواجہ غلام فرید رحمتہ اللہ علیہ کے ملفوظات پر مشتمل ہے۔اس کے مقبوس 3 میں خواجہ محمد سلیمان اور خواجہ محمد عاقل کے لئے رضی اللہ عنہ کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں۔اشارات فریدی، مقابیس المجالس مرتبہ مولا نارکن الدین صاحب ناشر اسلامک فاؤنڈیشن لاہور مقبوس 3، 11 صفر 1311ء) اسی طرح مولوی عبد اللہ غزنوی صاحب کے لئے رضی اللہ عنہ کے الفاظ استعمال کئے گئے۔( سوانح عمری مولوی عبداللہ غزنوی صاحب ومجموعہ مکتوبات ، باہتمام عبدالوحید وعبدالاحدغزنوی، ناشر رفاہ عام سٹیم پریس صفحہ (24) اسی طرح جماعت احمدیہ کے مخالف رسالے ضیاء حرم کے نومبر 1994ء کے شمارے میں ایک فتویٰ شائع ہوا کہ کیا غیر صحابہ کو رضی اللہ عنہ کہا جاسکتا ہے؟ اس کو تحریر کرنے والے مفتی جلال الدین احمد امجدی تھے۔اس میں بہت سی مثالوں سے ثابت کیا گیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے علاوہ دوسروں کے لئے رضی اللہ عنہ کے الفاظ استعمال ہو سکتے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ اسلام کے نام پر جو آرڈیننس جماعت احمدیہ کے خلاف جاری کیا گیا تھا وہ اسلامی تعلیمات کے خلاف تھا۔اور اگر یہ دعوی ہے کہ پاکستان میں کوئی قانون قرآن کریم اور سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف نہیں بن سکتا تو سب سے پہلے جماعت احمدیہ کے خلاف بننے والے ان قوانین کو ختم کرنا ضروری ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلہ میں جماعت احمدیہ کی تاریخ کے حوالے سے اعتراضات کا طومار پیش کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔حقیقت یہ ہے کہ اس تفصیلی فیصلہ میں جو 259