احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ

by Other Authors

Page 208 of 338

احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 208

ترجمہ: میں ایک بہت سادہ سوال پوچھوں گا ؟ کیا پارلیمنٹ کو اختیار ہے کہ وہ آئین کی آٹھویں اور بیسویں شق میں ترمیم کرے۔اس پر حضرت خلیفہ مسیح الثالث نے فرمایا: ” کانسٹی ٹیوشن کیا کہتا ہے؟“ اس کے جواب میں اٹارنی جنرل صاحب نے کہا: "Yes, by two-thirds majority they can amend; through a particular procedure they can amend۔I am not saying۔۔۔۔۔I am coming to that۔۔۔۔but I am just suggesting a simple proposition۔" ترجمہ: ہاں دو تہائی اکثریت کے ساتھ وہ اس میں ترمیم کر سکتے ہیں۔میں نہیں کہہ رہا۔میں اس کی طرف آرہا ہوں لیکن میں صرف ایک سادہ رائے پیش کر رہا ہوں۔پہلے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس رائے کا اظہار کرنا چاہ رہے تھے کہ پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کرنے کا غیر محدود اختیار حاصل ہے لیکن پھر اگلے فقروں سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ خود اس رائے کے بارے میں پر اعتماد نہیں تھے۔اس پر حضرت امام جماعت احمدیہ نے فرمایا: وو۔۔۔یہ نیشنل اسمبلی ، یہ سپریم لیجسلیٹو باڈی ہے اور اس کے اوپر کوئی پابندی نہیں ، سوائے ان پابندیوں کے جو یہ خود اپنے اوپر عائد کرے۔“ Yahya Bakhtiar: I appreciate that they should not do it, they ought not to do it; But they are legally competent to do it, to repeal Article 20 and to repeal article 8 or any other provision۔" 208