اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 98 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 98

98 مسلمانوں میں غم وغصہ کے ساتھ ساتھ پر تشدد واقعات بھی رونما ہوتے ہیں۔اس جگہ ایک اور بات بھی دیکھنے کے لائق ہے کہ جن لوگوں پر توہین رسالت کا الزام لگایا جاتا ہے یا جنہیں شاتم رسول کہا جاتا ہے کیا ان کی وہ بات جو انہوں نے بیان کی ہے وہ تو بینِ رسالت کے زمرہ میں آتی بھی ہے کہ نہیں کیونکہ یہ بات دیکھی جاتی ہے کہ ایک عالم اپنے علم اور سوچ اور جو اس نے قرآن وحدیث سے سمجھا ایک بات بیان کرتا ہے لیکن دوسرا عالم اُس کی اس بات کو توہین رسالت کے زمرہ میں رکھتا ہے۔آج کل تو ایلیکٹرونک میڈیا کا زمانہ ہے ہر روز ہی کسی دیو بندی عالم کی کسی بات کو لیکر کوئی بریلوی عالم تو بین رسالت سے جوڑ رہا ہوتا ہے اور دیوبندی، بریلوی کی کسی بات کو بیان کر کے اسے توہین رسالت کرنے والا کہہ رہا ہوتا ہے۔یہی حال شیعہ اور سٹی کا ہے اور باقی فرقہ ہائے اسلام کے علماء بھی ایک دوسرے کے خلاف ایسی ہی باتیں کرتے اور فتوے دیتے ہیں۔کہنے کا مقصد یہ ہے کہ قرآن وحدیث کی روشنی میں اس بات کا بھی جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ جس بات کے کرنے سے کسی شخص کو توہین رسالت کا ملزم ٹھہرایا جارہا ہے آیا وہ تو بین رسالت ہے بھی کہ نہیں اور قرآن کریم ایسے شخص کے متعلق کیا حکم دیتا ہے۔پاکستان میں چند سال قبل پنجاب کے گورنر جناب سلمان تاثیر صاحب کو ایک شخص نے ہے چند روز قبل ہی پھانسی کی سزادی گئی ہے اس لئے قتل کیا تھا کہ انہوں نے توہین رسالت کی ہے اور علماء نے فتوے بھی جاری کر دئے لیکن عدالت نے تمام دلائل سننے اور جائزہ کے بعد قاتل کے خلاف جو فیصلہ سنا یا اس میں یہ بات بیان کی گئی ہے کہ جناب سلمان تاثیر صاحب نے جو بات کی تھی وہ کسی بھی صورت میں توہین رسالت کے زمرہ میں نہیں آتی ہے۔الغرض جب بھی ایسی بات کسی کی طرف سے ہو اس کے بارے میں یہ بھی غور کرنے کی ضرورت ہے کہ کیا وہ