اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 60 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 60

60 60 وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (سورة الانبياء آيت 106) یعنی ہم نے تجھے تمام جہانوں کے لئے رحمت کے طور پر بھیجا۔وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ (سورۃ المائدہ آیت 68) اللہ تجھے لوگوں کے حملوں سے محفوظ رکھے گا۔پہلی آیت میں بیان ہوا ہے کہ محملی نہایت ہی اعلی اخلاق پر قائم ہیں۔رسول کریم علم کی حیات طیبہ شاہد ہے کہ آپ مالی نے ہر نازک سے نازک موقعہ پر بھی اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ فرمایا۔حالات کے ہر موڑ پر اپنے اور بے گانوں نے آپ کے اعلیٰ اخلاق کو ہی دیکھا۔چند مثالیں پیش ہیں۔- ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ سے روایت ہے کہ سیدنا حضرت محمد مصطفے سلام کے پاس چند یہودی آئے۔اور انہوں نے السّلامُ عَلَيْكُمْ کی بجاے السّامُ عَلَيْكَ يَا آبَا القاسم کہا۔یعنی مجھ پر ہلاکت ہو ( نعوذبااللہ ) رسول کریم ملایا لیلی نے جواب میں صرف اتنا فرمایا عَلَیكُم یعنی ( جو کچھ تم نے مجھے کہا ہے وہ تمہیں پر ہو ) حضرت عائشہؓ نے یہود کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا * "عَلَيْكُمُ السَّامُ النَّامُ “ یعنی تم پر ہی ہلاکت ہو تمہاری مذمت ہو آنحضرت علی نے حضرت عائشہ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا * يَا عَائِشَةُ لا تكوني فَاحِشَةً “اے عائشہ سخت کلامی سے پر ہیز کرو۔حضرت عائشہ نے فرمایا حضور آپ نے سنا نہیں کہ یہود نے کیا کہا ہے۔رسول کریم علی نے فرمایا کہ سنا ہے۔اور کیا تم نے میرا جواب نہیں سنا۔قُلْتُ عَلَيْكُمْ۔جو تم نے کہا وہ تم پر لوٹے۔رسول کریم مال لیلی نے حضرت عائشہ کو فرمایا يَا عائشة - إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الرِّفْقَ فِي الْأَمْرِ كُلِّهِ۔اے عائشہ یقینا اللہ ہر معاملہ میں نرمی پسند کرتا ہے۔(صحیح مسلم کتاب السلام )