اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 56
56 سے لبریز ہو کر اسی بات کا مطالبہ کرتا ہے اور اس سے کم پر راضی دکھائی نہیں دیتا۔بلکہ اکثر یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ لوگ حکومت وقت سے چارہ جوئی کرنے کی بجائے خود ہی حاکم بن کر قتل بھی کر دیتے ہیں اور ایسے شخص کو لوگ قوم کا ہیرو مان کر اس کی عزت و تکریم بھی شروع کر دیتے ہیں جبکہ ملکی قانون ایسا کرنے والے کو مجرم گردانتا ہے۔آج مسلمانوں کا بھی یہی حال ہے کوئی شخص قلم سے یا زبان سے توہین رسالت کرتا ہے تو بڑے بڑے علماء فوراً ایسے شخص کے خلاف قتل کا فتویٰ جاری کر دیتے ہیں اور یہ لوگ ایسے فتویٰ کو عین اسلام بیان کرتے ہیں۔لیکن جائزہ لینے والی بات یہ ہے کہ کیا یہ اسلام کی تعلیم ہے؟ قرآن کریم اس کے بارے میں کیا کہتا ہے؟ جبکہ قرآن کریم جابجا انصاف اور عدل کی تعلیم دیتا ہے۔کیا کسی کی تقریر اور تحریر کا جواب قتل کی صورت میں دیا جانا جائز ہے؟ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطف علم کا اس سلسلہ میں اُسوہ کیا تھا؟ یہ سب تحقیق طلب باتیں ہیں جس کا انشاء اللہ تعالیٰ آگے چل کر جائزہ لیا جائے گا۔