اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 401 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 401

401 رسول کریم علیم کی سیرت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کریں تا کہ عوام الناس رسول پاک سلام کی اصل سیرت سے روشناس ہوسکیں۔( دیکھیں خطبات مسرور جلد 4 صفحہ 75 تا88) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے 24 فروری 2006ء کے اپنے خطبہ میں بھی مسلمانوں اور افراد جماعت کو ان کارٹونوں کے سلسلہ میں ھدایات فرمائیں۔آپ نے فرمایا کہ مسلمان ممالک کی طرف سے انفرادی بھی اور اجتماعی بھی رد عمل آرہا ہے اور یہ ممالک یہ بات کہہ رہے ہیں کہ مغربی ممالک پر دباؤڈالا جائے کہ وہ معافی مانگیں اور اس بات پر بھی زور ڈالا جائے کہ ایک ایسا قانون پاس کیا جائے۔تا کہ آزادی صحافت اور آزادی ضمیر کے نام پر انبیاء تک نہ پہنچا جائے۔کیونکہ اگر اس سے باز نہ آئے تو دنیا میں امن کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔آپنے دعا کی کہ اللہ تعالی اسلامی ممالک کو اتنی مضبوطی دے اور اس کی توفیق بھی عطا کرے۔اس کے ساتھ ہی ایک ایرانی اخبار کے غیر اسلامی رد عمل کا بھی ذکر فرمایا جس میں اس نے کہا ہے کہ ہم جنگ عظیم دوم کے موقعہ پر یہود پر ہوئے مظالم پر کارٹونوں کا اخبارات میں مقابلہ کروائیں گے۔جس پر کارٹون شائع کرنے والے اخبار نے اسے برا مناتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم اس میں حصہ نہیں لیں گے۔حالانکہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ وہ اپنی غلطی کا اقرار کرتے اور یہ کہتے کہ ہم ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جس سے دنیا میں فساد کی فضاء قائم ہوتی ہے اور ہمیں چاہئے کہ ہم کسی بھی نبی اور باہ و مذہب کے بارے میں ایسا کام نہ کریں۔نیز حضور انور ایدہ اللہ نے فرمایا کہ ہمیں ایسا کوئی بھی کام نہیں کرنا چاہئے جس سے غیروں کو حضور اکرم علیم کی ذات پر تو بین آمیز حملے کرنے کا موقعہ مل سکے۔آپ نے فرمایا کہ ایسے موقعہ پر ہمیں جری اللہ کے پیچھے کھڑا ہونا ضروری ہے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ ی زمانہ کیس مبارک زمانہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے ان پر آشوب دنوں میں محض اپنے فضل