اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 355 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 355

355 کرتے ہوئے فرمایا۔اے بزرگو! یہ وہ زمانہ ہے جس میں وہی دین اور دینوں پر غالب ہوگا جو اپنی ذاتی قوت سے اپنی عظمت دکھاوے۔پس جیسا کہ ہمارے مخالفوں نے ہزاروں اعتراضات کر کے یہ ارادہ کیا ہے کہ اسلام کے نورانی اور خوبصورت چہرہ کو بدشکل اور مکر وہ ظاہر کریں ایسا ہی ہماری کوششیں اسی کام کے لئے ہونی چاہئیں کہ اس پاک دین کی کمال درجہ کی خوبصورتی اور بے عیب اور معصوم ہونا بپایہ ثبوت پہنچادیں۔۔۔اور ان کو دکھا دیں کہ اسلام کا چہرہ کیسا نورانی، کیسا مبارک اور کیسا ہر ایک داغ سے پاک ہے۔ہمارا کام جو ہم کو ضرور ہی کرنا چاہئے وہ یہی ہے کہ یہ دجل اور افترا جس کے ذریعہ سے قوموں کو اسلام کی نسبت بدظن کیا گیا ہے اس کو جڑ سے اکھاڑ دیں۔یہ کام سب کاموں پر مقدم ہے جس میں اگر ہم غفلت کریں تو خدا اور رسول کے گناہ گار ہوں گے۔سچی ہمدردی اسلام کی اور سچی محبت رسول کریم کی اسی میں ہے کہ ہم افتراؤں۔اپنے مولیٰ و سید رسول اللہ صل اللہ کا دامن پاک ثابت کر کے دکھلائیں۔۔۔۔خدا تعالیٰ نے ہمارے دل کو اسی امر کے لئے کھولا ہے کہ اس وقت اور اس زمانہ میں اسلام کی حقیقی تائید اس میں ہے کہ ہم اس تخم بد نامی کو جو بویا گیا ہے اور ان اعتراضات کو جو یورپ اور ایشیا میں پھیلائے گئے ہیں جڑ سے اکھاڑ کر اسلامی خوبیوں کے انوار اور برکات اس قدر غیر قوموں کو دکھلاویں کہ ان کی آنکھیں خیرہ ہو جائیں۔“ البلاغ روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 382-383) پس گستاخانِ رسول کی گستاخیوں کا جواب اسی صورت میں دیا جا سکتا ہے کہ ہم اسلام کی خوبیاں اور آنحضرت صلیم کی پاک سیرت کولوگوں کے سامنے اس کثرت سے پیش کریں کہ اسلام اور سیرت رسول صلیم پر اٹھنے والے اعتراضات ان کے سامنے بے حقیقت دکھائی