اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 337 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 337

337 ایک بات میں ہم پر یہ الزام لگاتے ہیں اور آریوں اور عیسائیوں کو بالکل معذور سمجھ کر ہر یک سخت زبانی ہماری طرف منسوب کرتے ہیں ان کو کیا کہیں اور ان کی نسبت کیا لکھیں وہ تو بخل اور حسد کی زہر میں مرگئے اور ہمارے بغض سے اللہ اور رسول کے بھی دشمن ہو گئے۔اے سیہہ دل لوگو! تمہیں صریح جھوٹ بولنا اور دن کو رات کہنا کس نے سکھایا گو یہ سچ ہے کہ ہم نے براہین میں ویدوں کا کچھ ذکر کیا مگر اس وقت ذکر کیا جب دیا نند ہمارے نبی کو اپنی ستیا تھ پر کاش میں صد با گالیاں دے چکا اور اسلام کی سخت تو بین کر چکا اور ہندو بچے ہر ایک گلی کوچہ میں اسلام کے منہ پر تھوکنے لگے۔پس کیا اس وقت واجب نہ تھا کہ ہم بھی کچھ ویدوں کی حقیقت کھولیں اور آیت کریمہ وَالَّذِينَ إِذَا أَصَابَهُمُ الْبَغْى هُمْ يَنْتَصِرُونَ (الشورى -40) پر عمل کر کے اپنے مولیٰ کو راضی کریں اور پھر اس وقت سے آج تک ہم خاموش رہے لیکن آریوں کی طرف سے اس قدر گندی کتابیں اور گندی اخباریں تو ہین اسلام کے بارے میں اس وقت تک شائع ہوئیں کہ اگر ان کو جمع کریں تو ایک انبار لگتا ہے۔یہ کیسا خبث باطن ہے کہ مسلمان کہلا کر پھر ظلم کے طور پر ان لوگوں کو ہی حق بجانب سمجھتے ہیں جو سالہا سال سے ناحق شرارت اور افترا کے طور پر اسلام کی توہین کر رہے ہیں۔اے مولویت کے نام کو داغ لگانے والو! ذرا سوچو کہ قرآن میں کیا یہ روا ہے کہ ہم اسلام کی تو بین کو چپکے سنے جائیں۔کیا یہ ایمان ہے کہ رسول اللہ ایم کو گالیاں نکالی جائیں اور ہم خاموش رہیں ہم نے برسوں تک خاموش رہ کر یہی دیکھا ہم دکھ دئے گئے اور صبر کرتے رہے مگر پھر بھی ہمارے بدگمان دشمن با زنہ آئے۔“ آریہ دھرم از روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 107 - 108 ) توہین رسالت کرنے والوں کو جواب دینے کا یہی وہ اصول ہے جو خود رسول کریم علی لالیم نے بھی اختیار فرمایا۔کعب بن اشرف نے جب رسول کریم ملا لیں اور اسلام کے خلاف ہجو پر