اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 254 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 254

254 آکر مسلمان خواتین پر تشبیب کہی۔یعنی اپنے جوش دلانے والے اشعار میں نہایت گندے اور مخش طریق پر مسلمان خواتین کا ذکر کیا۔(ابن ہشام) حتٰی کہ خاندان نبوت کی مستورات کو بھی اپنی ان اوباشانہ اشعار کا نشانہ بنانے سے دریغ نہیں کیا۔(طبری والروض الانف ) اور ملک میں ان اشعار کا چرچہ کروایا۔اور بالآخر اس نے آنحضرت صلیم کے قتل کی سازش کی۔اور آپ کو کسی دعوت وغیرہ کے بہانے سے اپنے مکان پر بلا کر چند نو جوان یہودیوں سے آپ کو قتل کروانے کا منصو بہ باندھا۔مگر خدا کے فضل سے وقت پر اطلاع ہوگئی اور اس کی یہ سازش کامیاب نہیں ہوئی۔( خمیس جلدا صفحه ۴۷۴ وزرقانی جلد ۲ صفحه ۱۰) جب نوبت یہاں تک پہنچ گئی اور کعب کے خلاف عہد شکنی ، بغاوت، تحریک جنگ ،فتنہ پردازی بخش گوئی اور سازش قتل کے الزامات پا پی ثبوت کو پہنچ گئے تو آنحضرت مسیل سلیم نے جو اس بین الاقوامی معاہدہ کی رو سے جو آپ کے مدینہ میں تشریف لانے کے بعد اہالیانِ مدینہ سے ہوا تھا۔مدینہ کی جمہوری سلطنت کے صدر اور حاکم اعلیٰ تھے یہ فیصلہ صادر فرمایا کہ کعب بن اشرف اپنی کاروائیوں کی وجہ سے واجب القتل ہے اور اپنے بعض صحابیوں کو ارشاد فرمایا کہ اسے قتل کر دیا جائے۔(ابو داؤد کتاب الخراج نیز بخاری باب قتل کعب بن اشرف) ( بحوالہ سیرت خاتم النبیین مالی تصنیف حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ (۴۶۹,۴۶۸ یہ وہ وجوہات تھیں جس بنا پر کعب بن اشرف کو قتل کرنے کا حکم آنحضرت علی نے صادر فرمایا تھا۔یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ کعب بن اشرف کے قتل کا حکم صرف اس کے ہجو کرنے کی بنا پر دیا گیا تھا۔اس پورے واقعہ سے قطعاً ایسی کوئی دلیل نہیں لی جاسکتی کہ تو بین رسالت کی سز اقتل ہے۔