اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 229
229 کرنے کا حکم صادر فرمایا تھا اس کی وجوہات کیا تھیں۔کیا ایسے لوگوں کو صرف رسول خداہلی نشانی کی توہین کرنے کی بنا پر قتل کیا گیا یا پھر اس کی کوئی اور بھی وجوہات تھیں۔ایک طرف تو ہمیں ایسے بہت سے واقعات دکھائی دیتے ہیں رسول کے مخالفوں نے رسول کریم ملی ایم کے سامنے ہی آپ کی توہین کی اور استہزا کیا مگر آپ نے انہیں معاف فرما دیا اور انہیں کسی قسم کی بھی کوئی سزا نہیں دی۔تو یہ کیسے ممکن ہوسکتا ہے کہ آپ مبعض کے لئے صرف تو ہین کی بنا پر قتل کا حکم فرما دیں۔جبکہ قرآن کریم میں ہمیں کوئی ایک واقعہ بھی ایسا دکھائی نہیں دیتا کہ کسی بھی نبی نے استہز آ کرنے والوں میں سے کسی کو قتل کرنے کا حکم دیا ہو یا کسی کو اس بنا پر قتل کر دیا ہو۔تو ایسا بنی جسے اللہ تعالیٰ نے ساری جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہو وہ صرف کسی کے استہزا کرنے یا توہین کرنے کی بنا پر کسی کو قتل کرنے کا حکم کس طرح صادر فرماسکتا ہے۔اس لئے ایسے واقعات پر ہمیں بہت زیادہ غور وتدبر کی ضرورت ہے کہ قتل کرنے کے واقعات میں تمام پہلوؤں پر غور کر کے اصل وجوہات کو تلاش کیا جائے۔جس پر آئندہ جو واقعات پیش ہوں ان پر غور کیا جا سکے گا۔ان شا اللہ۔