اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 207 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 207

207 اصول ہیں جو مسلمانوں نے اپنے ہر روایتی اور تاریخی علم کی پڑتال کے لئے ایجاد کئے۔اور ابتدائے اسلام سے ان کا اس پر عمل رہا ہے۔ان ہر دو اصول کے ماتحت بہت سے قابل لحاظ امور قرار دئے گئے ہیں جن میں سے زیادہ معروف امور کو ہم اپنے الفاظ میں درج ذیل کرتے ہیں۔روایت کے اصول کے ماتحت یہ باتیں زیادہ قابل لحاظ قرار دی گئی ہیں X (۱) راوی معروف الحال ہو۔(۲) راوی صادق القول اور دیانت دار ہو۔(۳) بات کو سمجھنے کی اہلیت رکھتا ہو۔(۴) اس کا حافظہ اچھا ہو۔(۵) اسے مبالغہ کرنے خلاصہ نکال کر رپورٹ کرنے یا روایت میں کسی اور طرف تصرف کرنے کی عادت نہ ہو۔(۶) راویت بیان کردہ میں راوی کا کوئی اپنا ذاتی تعلق نہ ہوجس کی وجہ سے یہ خیال کیا جاسکے کہ اس کی روایت متأثر ہوسکتی ہے (۷) دواوپر نیچے راویوں کا آپس میں ملنا زمانہ یا حالات کے لحاظ سے قابل تسلیم ہو۔(۸) روایت کی دو کڑیاں محفوظ ہوں اور کوئی راوی اوپر سے یا درمیان سے یا نیچے سے چھوٹا ہوا نہ ہو۔(۹) مذکورہ بالا اوصاف کے ماتحت کسی روایت کے راوی جتنے زیادہ معتبر اور قابل اعتماد ہو گے اتنی ہی وہ روایت زیادہ پختہ کبھی جائے گی۔(۱۰) اسی طرح ایک روایت کے متعلق معتبر راویوں کی تعداد جتنی زیادہ ہوگی اتنی ہی وہ