اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 114
114 بہت دکھ پہنچا۔اگر چہ اس واقعہ کے ایک ماہ بعد اللہ تعالیٰ کی طرف سے بریت کی یہ آیات نازل ہوئیں۔إِنَّ الَّذِيْنَ جَا وَ بِالْإِفْكِ عُصْبَةٌ مِنْكُمْ لَا تَحْسَبُوهُ شَرَّ الكُمْ بَلْ هُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ لِكُلِّ امْرِ مِنْهُمْ مَّا اكْتَسَبَ مِنَ الْإِثْمِ : وَالَّذِي تَوَلَّى كِبْرَةُ مِنْهُمْ لَهُ عَذَابٌ عَظِيمٌ لَوْلَا إِذْ سَمِعْتُمُوهُ ظَنِ الْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنَتُ بِأَنْفُسِهِمْ خَيْراً لا وَ قَالُوا هَذَا افَكَ مُّبِينٌ لَوْلَا جَاءُوْ عَلَيْهِ بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ ج فَاذْلَمْ يَأْتُوا بِالشُّهَدَاءِ فَأُولَئِكَ عِنْدَ اللهِ هُمُ الْكَذِبُونَ (سورۃ النور ۱۲ تا ۱۴) یعنی یقینا وہ لوگ جنہوں نے ایک بڑا اتہام باندھا تھا تمہیں میں سے ایک گروہ ہے تم اس (فعل) کو اپنے لئے برانہ مجھو بلکہ وہ تمہارے لئے بہت اچھا تھا( کیونکہ اس کی وجہ سے ایک پر حکمت تعلیم تم کومل گئی ) ان میں سے ہر شخص کو اس نے جتنا گناہ کیا تھا اس کی سزامل جائے گی اور جو شخص اس گناہ کے بڑے حصے کا ذمہ دار تھا اس کو بہت بڑا عذاب ملے گا۔جب تم نے یہ بات سنی تھی تو کیوں نہ مومن مردوں اور مومن عورتوں نے اپنی قوم کے متعلق نیک گمان کیا اور یہ کہہ دیا کہ یہ ایک بہت بڑا جھوٹ ہے۔اور کیوں نہ وہ لوگ ( جنہوں نے یہ جھوٹ پھیلا یا تھا) اس پر چار گواہ لائے پس جب کہ وہ گواہ نہیں لائے تو اللہ کے فیصلہ کے مطابق وہ جھوٹے ہیں۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس دور کے وہ مفکرین جو ازواج مطہرات کی توہین کرنے والوں کو قتل کی سزا کا فتویٰ دیتے ہیں وہ ان آیات پر غور کریں۔اللہ تعالیٰ نے اس جگہ ایسا کوئی حکم نہیں دیا کہ ایسے شخص کو قتل کر دیا جائے۔اور نہ ہی آنحضور بیل مایلی نے ایسے اتہام لگانے والوں کو قتل کرنے کا کوئی حکم دیا بلکہ آپ نے ان سے در گزر فرماتے ہوئے اللہ کی طرف سے درد ناک