اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 108 of 155

اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت — Page 108

دلیل ششم 108 نیز علامہ سرخسی جو پانچویں صدی ہجری کے علماء میں سے ہیں لکھتے ہیں: کفر کرنا اگر چہ بہت بڑا جرم ہے مگر یہ بندے اور خدا کا معاملہ ہے اس لئے اس کی سزا آخرت کو ملے گی۔دنیا میں جو سزائیں دی جاتی ہیں وہ بندوں کے مصالح کی حفاظت کے لئے جاری کی گئی ہیں۔جیسے جانوں کی حفاظت کے لئے قصاص کی سزا ، نسب کی حفاظت کے لئے حد زنا، لوگوں کے اموال کی حفاظت کے لئے حد سرقہ ، عزت و ناموس کی حفاظت کے لئے حد قذف اور عقل کی حفاظت کے لئے حد خمر ہے۔چونکہ کفر پر اصرار کرنے والا مسلمانوں کا محارب ہوتا ہے اس لئے اس کی طرف سے جنگ کے شر سے بچاؤ کے لئے اسے قتل کیا جاتا ہے۔جنگ اور محاربت کے اس شر سے بچاؤ کی فوری علت کو بعض جگہ خدا نے واضح بیان کیا ہے۔جیسے فرمایا: فَإِنْ قَاتَلُوكُمْ فَاقْتُلُوهُمْ۔اور بعض جگہوں پر اس تک لے جانے والے سبب شرک کا ذکر فرمایا ہے۔پس جب ایک طرف یہ ثابت ہو گیا کہ قتل کرنے کی وجہ جنگ اور محاربت ہے اور دوسری طرف یہ معلوم ہے کہ عورت کی خلقت جنگ کے قابل نہیں اس لئے وہ نہ کافرہ ہونے کی وجہ سے قتل ہوتی ہے نہ ارتداد اختیار کرنے پر۔(المبسوط لشمس الدين السرخسي طبع دوم، بیروت۔دار المعرفة للطباعة والنشر جزء دهم صفحه +11)