اسلام کا اقتصادی نظام — Page 151
ہزاروں لوگوں کے سامنے جو آج اس مقام پر جمع ہیں خدا تعالیٰ کے ان کلاموں کو پیش کرتا ہوں۔حزقی ایل نبی کا کلام وہ ہے جو حضرت مسیح سے چھ سو سال پہلے یعنی آج سے دو ہزار پانچ سوسال پہلے نازل ہوا جبکہ روس کو کوئی جانتا بھی نہیں تھا اور کسی کے وہم وگمان میں بھی یہ بات نہیں آسکتی تھی کہ وہ اتنی طاقت حاصل کر لے گا کہ غیر اقوام میں دخل اندازی شروع کر دے گا اور اُن کے سونے اور چاندی کو جمع کرنے لگ جائے گا۔پس غور کرو کہ کتنی عظیم الشان پیشگوئی ہے جو روس کے متعلق کی گئی۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بانی سلسلہ احمدیہ کی پیشگوئی موجود ہے جس میں آپ کو زار روس کی تباہی کی خبر دی گئی اور دنیا نے دیکھ لیا کہ وہ پیشگوئی پوری ہو گئی۔اب دوسری پیشگوئی یہ ہے کہ ایک دن روس کی حکومت بدل کر ایسے رنگ میں آجائے گی کہ اُس کا عصا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کے ہاتھ میں دیا جائے گا۔جس طرح رسول کریم صلی ہی تم نے یہ دیکھا کہ آپ کو قیصر و کسریٰ کے خزانوں کی کنجیاں دی گئی ہیں مگر وہ کنجیاں آپ کی بجائے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں آئیں۔اسی طرح گوزار روس کے عصا کے متعلق یہ دکھایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے وہ عصا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ میں دیا مگر انبیاء کے ذریعہ جو پیشگوئیاں کی جاتی ہیں وہ سب کی سب اُن کے ہاتھ پر پوری نہیں ہوتیں بلکہ اُن میں سے اکثر اُن کی جماعتوں کے ذریعہ پوری ہوتی ہیں اور اس پیشگوئی کے متعلق بھی ایسا ہی ہوگا۔یہ خیالی بات نہیں بلکہ ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ روس کی خرابیوں کو درست کرنا اور اُس کے نظام کی اصلاح کرنا اللہ تعالیٰ نے ہمارے سپرد کیا ہے اور ایک دن روس کے لوگ جماعت احمد یہ میں داخل ہو کر اس کے بیان کردہ نظام کو اپنے ہاں جاری کریں گے۔پس جلد یا بدیرکمیونزم کا نظر آنیوالا زبر دست خطرہ دُور ہو جائے گا اور لوگوں کو معلوم ہو جائے گا کہ دنیا کی خرابیوں۔۔۔۔(151)