اسلام کا اقتصادی نظام — Page 115
نہیں ہے اور وہ اس پر بہت خوش ہیں حالانکہ اس وقت کی خاموشی کی وجہ یہ ہے کہ غیر ممالک اس وقت روس کی مدد کے محتاج ہیں۔اس وقت انگلستان کوئی بات روس کے خلاف سننے کے لئے تیار نہیں، اس وقت امریکہ کوئی بات روس کے خلاف سننے کے لئے تیار نہیں کیونکہ امریکہ اور انگلستان دونوں اس وقت روس کی مدد کے محتاج ہیں اور لوگ اس وجہ سے خاموش بیٹھے ہیں۔جس دن لڑائی ختم ہوئی اور لوگوں کی آواز پر حکومت کی گرفت نہ رہی اُسی دن وہ لوگ جو آج مصلحت کے ماتحت خاموش بیٹھے ہیں روس کے خلاف سازشیں شروع کر دیں گے اور اس تحریک کو مٹانے کی کوشش کریں گے۔چنانچہ اس تقریر کے بعد جنگ جرمنی ختم ہو گئی اور مختلف ممالک میں روسی نظام کے خلاف آواز میں اٹھنی شروع ہوگئی ہیں خصوصآًیونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ میں ) کمیونزم کے ذریعہ عائلی محبت کی موت (۸) آٹھواں نقص اس نظام میں یہ ہے کہ اس میں عائلی محبت کا سر کچل دیا گیا ہے جو آخر مضر ہوگا۔کمیونزم میں ماں اور باپ اور بہنوں اور بھائیوں اور دوسرے تمام رشتہ داروں کی محبت کو نظر انداز کر دیا گیا ہے اور بچوں کوکمیونزم کی تعلیم دینے اور مذہب سے بیگانہ کرنے کے لئے حکومت کے بچے قرار دے دیا گیا ہے۔ہر بچہ بجائے اس کے کہ ماں کی گود میں رہے، بجائے اس کے کہ باپ کی آنکھوں کے سامنے پرورش پائے گلی طور پر گورنمنٹ کے اختیار میں چلا جاتا ہے یا کم سے کم قانونی طور پر ایسا ہے۔اس طرح ماں باپ کی محبت کا خانہ بالکل خالی کر دیا جاتا ہے۔یہ نظام بھی ایسا ہے جود یر تک نہیں چل سکتا۔یا تو اس نظام کو بدلنا پڑے گا یا رشیا کا انسان انسان نہ رہے گا کچھ اور بن کر رہ جائے گا۔لوگ سمجھتے ہیں کہ کمیونزم کامیاب ہو گیا حالانکہ اس وقت کمیونزم کی کامیابی محض زار کے 115)