اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 67
دکھاتے ؟ اور انسانی اخلاق کے اس پہلو کو کس طرح دکھاتے؟ غرض کہ جنگوں نے بھی آپ کے اخلاق کے ایک پہلو سے پردہ اٹھایا اور آپ کی صلح اور امن سے محبت اور آپ کے رقم کو ظاہر کیا کیوں کہ سچار تم کرنے والا اور عفو کر نے والا وہی ہے جسے طاقت ملے اور وہ رحم کرے اور سچاخی وہی ہے جسے دولت ملے اور وہ اسے تقسیم کرے۔آپ کو خدا تعالی نے ظالم بادشاہوں پر فتح دی اور آپ نے انکو معاف کر دیا آپ کو اس نے بادشاہت دی اور آپ نے اس بادشاہت میں بھی غربت سے گزارہ کر کے اور سب مال حاجت مندوں میں تقسیم کر کے اس بات کو ثابت کر دیا کہ آپ غربا کی خبر گیری کی تعلیم اس لئے نہیں دیتے تھے کہ آپ کے پاس کچھ تھا ہی نہیں۔بلکہ آپ جو کچھ کہتے تھے اس پر عمل بھی کرتے تھے۔آپ نے زندگی کے ہر ایک لمحہ کو خدا کے لئے تکلیف اٹھانے میں خرچ کیا اور گویا آپ روز ہی خدا کے لئے مارے جاتے تھے۔تریسٹھ سال کی عمر میں آپ نے وفات پائی۔اور بیماری کی حالت میں بھی آپ " کو یہی خیال تھا کہ کہیں لوگ میرے بعد شرک نہ کرنے لگیں۔چنانچہ بیماری موت میں آپ بار بار گھبرا کر فرماتے تھے کہ خُدا بُرا کرے اُن لوگوں کا جنہوں نے اپنے نبیوں کی قبروں کو عبادت کی جگہ بنالیا ہے۔یعنی اپنے نبیوں کو اُلوہیت کی صفات دے کر اُن سے دعائیں وغیرہ مانگتے ہیں۔جس سے آپ کا [67]