اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 41
کے پتے ڈال لینے چاہئیں ) جب غسل دیا جاچکے تو پھر میت کو کفن میں لپیٹ دیا جائے۔مرد کے کفن کے لئے تین کپڑےسنت ہیں۔ا۔نہ بند ۲۔قمیص * ۳_ لفافہ* اور عورت کے لئے ا۔تہ بند ۲ قمیص ۳۔سینہ بند (ایک کپڑا چھاتی کے لئے ) ۴۔اوڑھنی اور ۵۔لفافہ مقرر ہیں۔جب کفن پہنایا جا چکے تو پھر میت کو دفن کرنے کے لئے لے جانا چاہیئے۔دفن کرنے سے قبل جنازہ پڑھنا نہایت ضروری ہے۔اس لئے حتی الوسع جنازہ میں شامل ہونا چاہئیے۔۲ جب جنازہ پڑھایا جاچکے تو میت کو قبر میں دفن کر دینا چاہئیے۔قبر گہری ہو اور اگر لکھ دار ہو تو بہتر ہے۔میت کو لحد میں رکھ کر اس پر مٹی ڈال دینی چاہئے اور قبر کو ایک لمبی چادر جواو پر اور نیچے گھٹنوں تک آسکے اسکو درمیان سے پھاڑ کر سر درمیان میں * سے گزار دیا جائے۔ید یعنی وہ چادر جو اوپر لیٹی جائے۔ا جنازہ فرض کفایہ ہے۔یعنی اگر چند آدمی جنازہ میں شامل ہو جائیں تو سب کی طرف سے یہ فرض ادا ہو جائے گا۔اور اگر کوئی بھی شامل نہ ہوگا تو سب گنہ گار ہوں گے۔جنازہ کے متعلق اسلام کی دوسری کتاب دیکھیں۔منہ [41]