اسلام کی کتب (پانچویں کتاب)

by Other Authors

Page 10 of 103

اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 10

مارے۔یعنی ہر ایک بیوی کو ایک جیسا خرچ دے اور برابر باری مقرر کرے۔کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کرے۔اگر کوئی شخص عدل و انصاف نہ کر سکتا ہو تو اس کے لئے ہر گز اجازت نہیں کہ وہ دوسری شادی کرے۔و محمر مات نکاح محرمات وہ عورتیں جن سے نکاح کرنا حرام ہے یہ ہیں :- (۱) ماں (۲) باپ کی منکوحہ (۳) دادی (۴) نانی (۵) پھوپھی (۶) خاله (۷) رضاعی ماں (۸) رضاعی بہن (۹) ساس (۱۰) شادی شده عورت (۱۱) بہن (۱۲) بیٹی (۱۳) بھیجی (۱۴) بھانجی (۱۵) بیوی کے پر خاوند کی لڑکی (۱۶) ایک وقت میں دو حقیقی بہنیں (۱۷) ایک وقت میں خالہ اور بھانجی یا پھوپھی اور بھتیجی (۱۸) بیٹے کی بیوی (۱۹) مشرکہ اور (۲۰) زانیہ ان کے علاوہ سب عورتوں سے نکاح کرنا جائز ہے۔عورت مومن ہونی چاہیئے۔اگر مومن عورت نہ ملے یا کوئی دوسری مصلحت ہو تو اہل کتاب ، مثلاً عیسائی، یہودی وغیرہ عورتوں سے بھی نکاح کرنا جائز ہے۔[10]